اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Assembly Election Dates 2022 : کچھ ہی گھنٹوں میں اسمبلی الیکشن 2022کی تاریخوں کاہوگااعلان

    Youtube Video

    Assembly Election Dates 2022 : الیکشن کمیشن آف انڈیا نےسنیچر کی سہ پہر دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ دعوت نامے میں کورونا وائرس سے متعلق قوانین پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سنیچر کو اسمبلی الیکشن 2022 کی تاریخوں کا اعلان (Assembly Election 2022 Dates) ہونے جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا سہ پہر 3.30 بجے اعلان کرے گا۔ سال 2022 میں گوا، پنجاب، منی پور، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں انتخابات ہونے ہیں۔ تاہم اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے پیش نظر الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

      الیکشن کمیشن آف انڈیا نےسنیچر کی سہ پہر دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ دعوت نامے میں کورونا وائرس سے متعلق قوانین پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اتر پردیش میں موجودہ اسمبلی کی میعاد مئی میں ختم ہو جائے گی، جبکہ دیگر چار ریاستوں میں اسمبلیوں کی مدت مارچ میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے۔


      ذرائع بتا رہے ہیں کہ یوپی میں 6 سے 8 مرحلوں میں اسمبلی انتخابات (UP Election 2022 date announcement) ہو سکتے ہیں ۔ اس وقت کمیشن کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے پیش نظر الیکشن کرانے سے پہلے ہر پہلو پر غور کر رہا ہے۔ قیاس تھا کہ 9 جنوری کو پی ایم مودی کی ریلی کے بعد الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گالیکن اب خبر ہے کہ پی ایم مودی کی ریلی منسوخ ہوسکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں الیکشن کمیشن اب وزارت صحت سےکے حکام سے کورونا کی رفتار اور ویکسی نیشن کے حوالے سے مشاورت کے بعد ہی آج تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ سال 2017 میں انتخابات کا اعلان 4 جنوری کو ہوا تھا۔ ووٹنگ 36 دن بعد 11 فروری سے 8 مارچ تک سات مراحلے میں ہوئی تھی۔


      آپ کو بتا دیں کہ الیکشن کے اعلان اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان کم از کم 30 سے ​​35 دن کا وقت لگتا ہے۔ اتنا وقت نوٹیفکیشن جاری کرنے، کاغذات نامزدگی کے عمل کو شروع کرنے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور امیدواروں کو انتخابی مہم کے لیے وقت دینے کے لئے درکار ہوتاہے۔ اس طرح اس میں 4-5 ہفتے لگیں گے۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج جاری کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ جاتا ہے۔ یعنی اس وقت تک مارچ کا دوسرا ہفتہ آ جائے گا۔ 2017 میں 11 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا گیاتھا
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: