دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئر کے انتخاب کی نئی تاریخ آگئی ہے۔ 6 فروری کو ایم سی ڈی کے میئر، ڈپٹی میئر اور 6 اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب ہوگا۔ دہلی کے ایل جی ونئے سکسینا نے میئر الیکشن کی نئی تاریخ کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے پہلے دہلی کی اروند کجریوال حکومت نے ایل جی ونئے سکسینا کو میئر انتخاب کی نئی تاریخ کی تجویز بھیجی تھی۔
دہلی حکومت نے 3-4 یا 6 فروری کو میئر الیکشن کروانے کی تجویز بھیجی تھی۔ حالانکہ، ایم سی ڈی نے دہلی حکومت کو 10 فروری کو انتخاب کروانے کی تجویز بھیجی تھی۔ اس کے بعد اب ایل جی نے ایم سی ڈی میئر الیکشن کی تاریخ چھ فروری طئے کی ہے۔ 6 اور 24 جنوری کو نہیں ہوسکا تھا میئر کا انتخاب
بتادیں کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب ایوان کی پہلی میٹنگ 6 جنوری کو ہوئی تھی۔ اس دوران عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کونسلروں کے درمیان جم کر جھڑپ کی وجہ سے میئر، ڈپٹی میئر اور چھ عبوری کمیٹی کے ارکان کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔ اس کے بعد 24 جنوری کو پھر سے میٹنگ ہوئی اور ہنگامے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر میئر کا انتخاب نہیں ہوپایا تھا۔ میئر انتخاب میں 250 کونسلروں کے علاوہ، دہلی کے 14 ارکان اسمبلی اور 10 ارکان پارلیمنٹ ووٹ کریں گے۔
ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو ملی تھی جیت بتادیں کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے لیے گزشتہ سال 4 دسمبر کو انتخابات ہوئے تھے اور نتائج کا اعلان 7 دسمبر کو کیا گیا تھا۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی نے 134 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ بی جے پی 104 وارڈ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی 15 سال بعد ایم سی ڈی کے اقتدار سے باہر ہوگئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔