نئی دہلی : دہلی میں ایم سی ڈی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ چار دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور سات دسمبر کو نتائج سامنے آئیں گے ۔ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بتایا کہ سات نومبر سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوجائے گا ۔ وہیں پرچہ نامزدگی واپس لینے آخری تاریخ 19 نومبر ہے ۔ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی ۔ دہلی میں تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوگیا ہے ۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر وجے دیو نے بتایا کہ اس مرتبہ دہلی میں 250 وارڈ مقرر کئے گئے ہیں ۔ اس مرتبہ ایک کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار ووٹرس حق رائے دہی میں حصہ لیں گے ۔ انتخابات ای وی ایم سے ہوں گے ۔ نوٹا کا بھی استعمال ہوگا ۔ دہلی میں تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوگیا ہے ۔ خرچ کی حد ہر وارڈ میں آٹھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔
The issue of notification will be on Nov 7 and will end on Nov 14. The last date of withdrawal of candidature is Nov 19. Voting for the polls will be on December 04 and the results will be announced on December 07: Vijay Dev, Delhi State Election Commissioner pic.twitter.com/0IclZiLkFN
بتادیں کہ گزشتہ 15 سالوں سے دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی برسراقتدار ہے ۔ سال 2017 کے ایم سی ڈی الیکشن میں بی جے پی نے اپنے کسی بھی موجودہ پارشد کو ٹکٹ نہیں دے کر ایک بڑا داو چلا تھا ، جس کی وجہ سے پارٹی نے اینٹی انکمبینسی فیکٹر کا ختم کردیا تھا اور اس کو ایک بڑی جیت ملی تھی ۔
پچھلے الیکشن میں بی جے پی نے 281 وارڈوں میں سے 202 میں جیت حاصل کی تھی ۔ امیدواروں کی موت کی وجہ سے دو سیٹوں پر ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی ۔ اے اے پی نے 48 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کانگریس 27 وارڈوں میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔