دہلی کارپوریشنس میں میئروں کےلئے16جون کوہونگےانتخابات،کورونا کے سبب تبدیل کی گئی تاریخ
نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج تھی 8 جون کو پولنگ ہونا تھی۔ اب کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری تاریخ میں 8 جون تک توسیع کردی گئی ہے اوراب پولنگ 16 جون کو ہوگی۔ تاہم تاریخیں لاک ڈاؤن کی صورتحال سے مشروط ہیں۔
نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج تھی 8 جون کو پولنگ ہونا تھی۔ اب کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری تاریخ میں 8 جون تک توسیع کردی گئی ہے اوراب پولنگ 16 جون کو ہوگی۔ تاہم تاریخیں لاک ڈاؤن کی صورتحال سے مشروط ہیں۔
دہلی میں تینوں کارپوریشنوں کے میئروں اور ڈپٹی میئروں کے انتخاب کے لئے انتخابات 16 جون 2021 کو ہوں گے۔ مشرقی دہلی کے میئر نرمل جین (Nirmal Jain) نے کہا کہ یہ فیصلہ یہاں 7 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کے پیش نظر لیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج تھی 8 جون کو پولنگ ہونا تھی۔ اب کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری تاریخ میں 8 جون تک توسیع کردی گئی ہے اوراب پولنگ 16 جون کو ہوگی۔ تاہم تاریخیں لاک ڈاؤن کی صورتحال سے مشروط ہیں۔
دہلی حکومت نے 19 اپریل کو ملک میں وبائی مرض کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔ اس سے پہلے متفقہ میونسپل کارپوریشن دہلی (ایم سی ڈی) کو 2012 میں شمال (NDMC)، جنوب (SDMC ) اور مشرقی (EDMC ) دہلی میونسپل کارپوریشنس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ایک سینئر بلدی عہدیدار نے کہا کہ اس تاریخ کو جو حفاظتی پروٹوکول لاگو ہوتے ہیں اس کی پیروی کی جائے گی۔" سبکدوش ہونے والے میئر جئے پرکاش (این ڈی ایم سی)، انامیکا (ایس ڈی ایم سی) اور نرمل جین (ای ڈی ایم سی) ہیں۔
شمالی ، جنوبی اور مشرقی تینوں میونسپل کارپوریشنس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا راج ہے۔ میئر کے پانچ سالہ دور میں پانچ سال کی مدت کو مختلف زمروں کے تحت تقسیم کیاگیاتھا ، جس میں پہلا سال میئر کا عہدہ خواتین کے لئے محفوظ تھا ، دوسرا سال میئر کے عہدے کو جنرل یعنی عام زمرہ میں رکھاگیا تھا۔کھلا زمرہ ، تیسرا سال، محفوظ زمرے کے لئے رکھاگیاتھا اور باقی دو سال بھی جنرل زمرے کے تحت ہی میئرکا انتخاب عمل میں آئیگا۔یادرہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پچھلے سال ہونے والے میئر انتخابات میں تاخیر ہوئی تھی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔