تمل ناڈو کی ویلو لوک سبھا علاقہ سے بھاری تعداد میں نقدی برآمد ہونے کے بعد یہاں ووٹنگ منسوخ ہونے کے امکان ہیں۔ ذرائع نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ ایسی اطلاع ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے متعلق صدر جمہوریہ کو سفارش بھی بھیجی ہے۔
حالاںکہ لوک سبھا انتخابات کا نوٹیفکیشن صدر جمہوریہ جاری کرتے ہیں، ایسے میں انتخابات منسوخ کرنے کا حق بھی انہی کے پاس ہے۔ قابل غور ہے کہ ڈی ایم کے امیدوار کے دفتر سے کچھ دن پہلے مبینہ طور سے بھاری تعداد میں نقدی برآمد ہونے کے بعد سے ایسا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ہفتہ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے کہا تھا کہ سیمینٹ کے ایک گودام میں 11.53 کروڑ روپیے برآمد کئے گئے تھے۔ یہ ویلور ضلع واقع ایک ڈی ایم کے لیڈر سے متعلق ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا، ’’ ڈبوں اور ٹاٹ کی تھیلوں میں ضبط کی گئی نقدی، وارڈ- وار طریقہ سے بڑے پیمانے پر تقسیم کے لئے رکھی ہوئی تھی‘‘۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔