راجیہ سبھا کی 19سیٹوں پر انتخابات آج ، الیکشن کمیشن نے کورونا کو لے کر کئے خاص انتظامات
ملک کی آٹھ ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 19 سیٹوں پر جمعہ کو الیکشن ہوں گے ۔ گجرات ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نزدیکی مقابلہ ہونے کا امکان ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 19, 2020 07:09 AM IST

راجیہ سبھا کی 19سیٹوں پر انتخابات آج ، الیکشن کمیشن نے کورونا کو لے کر کئے خاص انتظامات
ملک کی آٹھ ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 19 سیٹوں پر جمعہ کو الیکشن ہوں گے ۔ گجرات ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نزدیکی مقابلہ ہونے کا امکان ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 18 سیٹوں پر الیکشن کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔ بعد میں الیکشن کمیشن نے کرناٹک سے چار سیٹوں اور میزورم و اروناچل پردیش سے ایک ایک سیٹ کیلئے الیکشن کا اعلان کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے خاص انتظامات کئے ہیں ۔
راجیہ سبھا کی 19 سیٹوں میں آندھرا پردیش اور گجرات میں چار چار ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں تین تین ، جھارکھنڈ میں دو اور منی پور ، میروزم اور میگھالیہ میں ایک ایک سیٹ پر انتخابات ہوں گے ۔ منی پور میں حکمراں اتحاد کے نو اراکین کے استعفی کی وجہ سے وہاں الیکشن دلچسپ ہونے کا امکان ہے ۔ بی جے پی نے لیسیمبا سانا جا اوبا کو اور کانگریس نے ٹی منگی بابو کو امیدوار بنایا ہے ۔
کرناٹک میں چار سیٹوں پر سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا ، کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے ، بی جے پی کے ارنا کڈاڈی اور اشوک گستی کو پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جاچکا ہے ۔ اروناچل پردیش سے راجیہ سبھا کی واحد سیٹ سے بی جے پی امیدوار نبام ریبیا کی بلا مقابلہ جیت کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 19 جون کی شام میں ہی سبھی 19 سیٹوں کیلئے ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔
کورونا وائرس کو لے کر خاص انتظامات