ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں بجلی بل معافی کے مطالبہ کو لے کر سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر سراپا احتجاج کیا اور بینر پکڑ کر بجلی بل معافی کا مطالبہ ریاستی سرکار سے کیا ہے۔ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں اور کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے ریاست میں عوام خستہ حالی کا شکار ہوگئے ہیں ایسے میں ریاست کے بجلی محکمہ کے معرفت عوام کو بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے مجبور کیا جارہا ہے اور بل ارسال کئے جانے کی وجہ سے مصیبت سے دو چار ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے سبب سبھی کے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں اس مسئلہ سے عوام کو نجات دلانے کیلئے آج رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے ودھان بھون کی سیڑھی پر رکن اسمبلی رئیس شیخ کے ساتھ بینر پکڑ کر سراپا احتجاج کر کے بجلی بل معاف کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ لاک ڈاؤن اورکورونا وائرس کے سبب روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل بھی مشکل ہوگئی ہے تو ایسے میں بجلی بل کی ادائیگی کیسے ہوگی۔ فائل فوٹو
ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ لاک ڈاؤن اورکورونا وائرس کے سبب روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل بھی مشکل ہوگئی ہے تو ایسے میں بجلی بل کی ادائیگی کیسے ہوگی۔ ریاستی سرکار کو عوام کے بجلی کے بل معاف کر دینے چاہئے اور اس کے علاوہ اسکول کی فیس بھی وصول نہ کی جائے اور اس پر پرائیوٹ اسکولوں کو سرکار مالی امداد اور فنڈ فراہم کرے۔ سرکار نے مکان مالکان سے کرایہ نہ وصول کر نے کی اپیل کی تھی، ایسے میں سرکار کو یہ سوچنا چاہئے کہ جن کا انحصار صرف کرایہ پر ہی ہے، ان کی سرکار کو امداد کر نی چاہئے تاکہ انہیں بھی راحت میسر ہو۔
ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ریاستی سرکار نے مکان مالکان سے یہ اپیل تو کر دی ہے کہ وہ کرایہ نہ وصول کریں، لیکن جو اسی پر اپنا گزر بسر کر تے ہیں تو ان کا کیا ہوگا اس پر بھی سرکار کو توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں عوام بے روزگار اور کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے بجلی بل ادائیگی سے قاصر ہیں، لیکن اس کے باوجود عوام کو بجلی بل کی ادائیگی کے لئے مجبور کیا جارہا ہے، جس سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے ودھان بھون کی سیڑھوں پر بجلی بل معاف کرو کا نعرہ بلند کرکے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔