تمل ناڈو : سرپھرے شخص نے ہاتھی پر پھینکا جلتا ہوا ٹائر ، ہوئی ایسی حالت ، دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل
Elephant viral video: ویڈیو میں ایک شخص عمارت سے جلتی ہوئی چیز پھینکتا ہوا نظر آرہا ہے ، جس سے ہاتھی کا کان زخمی ہوگیا ۔ بعد میں ہاتھی کو ایک باندھ کے پاس لیٹا ہوا پایا گیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 22, 2021 10:27 PM IST

تمل ناڈو : سرپھرے شخص نے ہاتھی پر پھینکا جلتا ہوا ٹائر ، ہوئی ایسی حالت ، دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل
ایک حاملہ ہتھنی کی موت کے بعد پورے ملک کو ایک اور ہاتھی کی موت نے جھنجھور کر رکھ دیا ہے ۔ یہ واقعہ تمل ناڈو کے نیلگری میں پیش آیا ۔ یہاں کسی شخص نے جلتے ہوئے ٹائر کو ہاتھی کے اوپر پھینک دیا ۔ اس جلتے ٹائر کی وجہ سے ہاتھی بری طرح زخمی ہوگیا اور کچھ دن بعد علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ ہاتھی کے کانوں پر جلتے ہوئے ٹائر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
وائرل ہورہے ویڈیو میں ہاتھی کے کان پر جلتا ہوا ٹائر دیکھا جاسکتا ہے ، جس کی وجہ سے ہاتھی درد سے ادھر ادھر بھاگنے لگا ۔ اس دوران اس کے کان کے آس پاس کا حصہ بری طرح سے جھلس گیا ۔ دیکھئے وائرل ویڈیو ۔۔۔
Barbaric act in Nilgiris, Tamilnadu. An elephant was attacked with a burning tyre, in a private resort, killing the animal. Hope the guilty are punished for this inhumane act of violence. #WA #EveryLifeMatters #SaveWildlife pic.twitter.com/iLJn2yxgdq
— Praveen Angusamy, IFS 🐾 (@PraveenIFShere) January 22, 2021
افسران نے جمعہ کو کہا کہ ہاتھی کے ایک کان میں گہرے زخمی ہونے کی وجہ سے علاج کے دوران کچھ دن پہلے اس کی موت ہوگئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں ایک شخص عمارت سے جلتی ہوئی چیز پھینکتا ہوا نظر آرہا ہے ، جس سے ہاتھی کا کان زخمی ہوگیا ۔ بعد میں ہاتھی کو ایک باندھ کے پاس لیٹا ہوا پایا گیا ۔ مویشی ڈاکٹروں نے ہاتھی کا علاج کرنے کی کوشش کی ، لیکن اس کی موت ہوگئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیش میں پایا گیا ہے کہ کان جلنے سے ہوئے زخم کی بجائے ہاتھی کی موت زیادہ مقدار میں خون بہہ جانے اور دیگر وجوہات سے ہوئی ہے ۔