دہلی میں ہنگامہ کے بعد تین مرتبہ ہوئی ووٹنگ، پھر ہونے جارہا ہے میئر کا الیکشن، جانئے وجہ

دہلی میں ہنگامہ کے بعد تین مرتبہ ہوئی ووٹنگ، پھر ہونے جارہا ہے میئر کا الیکشن، جانئے وجہ (File Photo- ANI)

دہلی میں ہنگامہ کے بعد تین مرتبہ ہوئی ووٹنگ، پھر ہونے جارہا ہے میئر کا الیکشن، جانئے وجہ (File Photo- ANI)

Delhi MCD Mayor Elections: ایم سی ڈی الیکشن کرانے کی تین ناکام کوششوں کے بعد 22 فروری کو میئر کا انتخاب کیا گیا۔ اب 31 مارچ کو دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر شیلی اوبرائے اور ڈپٹی میئر اقبال کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔ ایسے میں اب نئے میئر کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ایم سی ڈی الیکشن کرانے کی تین ناکام کوششوں کے بعد 22 فروری کو میئر کا انتخاب کیا گیا۔ اب 31 مارچ کو دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر شیلی اوبرائے اور ڈپٹی میئر اقبال کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔ ایسے میں اب نئے میئر کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ اب دہلی کے ایل جی کو فیصلہ کرنا ہے کہ ایم سی ڈی کے انتخابات کب ہوں گے۔ تاہم الیکشن کے انعقاد تک میئر اور ڈپٹی میئر اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ عام طور پر دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات اپریل میں ہی ہوتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان انتخابات کا عمل 1-2 ہفتوں میں شروع ہو سکتا ہے۔

    دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں ہر مرتبہ میئر، ڈپٹی میئر اور 6 ارکان پر مشتمل ایک اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے شیلی اوبرائے صرف 38 دن تک ہی میئر رہیں۔ تاخیر سے ایم سی ڈی انتخابات اور پھر میٹنگ میں تین مرتبہ ہنگامہ کی وجہ سے میئر کے الیکشن کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    آپ کو بتادیں کہ ایم سی ڈی ایکٹ کی وجہ سے دہلی میونسپل کارپوریشن کا سال اپریل مہینے کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے اور اگلے سال 31 مارچ کو ختم ہوجاتا ہے۔

    میئر آفس اس کی تاریخ طے کرے گا اور اس کے بعد ہی عمل شروع ہو جائے گا۔ الیکشن کی تجویز میونسپل کمشنر کو بھیجی جائے گی، پھر اس کو محکمہ شہری ترقیات کو بھیج دیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ تجویز ایل جی تک پہنچے گی اور پھر وہ پریذائیڈنگ افسر کی تقرری کریں گے۔

    یہ بھی پڑھئے: اس سال خوب جھلسائے گی گرمی، ہیٹ ویو کا الرٹ، جانئے اپریل سے جون تک کیسا رہے گا موسم


    یہ بھی پڑھئے: تقریبا 10 ماہ کی سزا کاٹ کر جیل سے باہر نکلے نوجوت سنگھ سدھو، حامیو ںے کیا استقبال


    ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر کسے بنایا جا سکتا ہے، تو قانون کے مطابق میئر کے عہدے کا امیدوار پریزائیڈنگ افسر نہیں ہو سکتا، ایسے میں ایل جی اپنی جانب سے پریزائیڈنگ افسر کو فون کرکے تعینات کریں گے۔

    ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ عام آدمی پارٹی اپنی موجودہ میئر شیلی اوبرائے کو دوسری میعاد کے لیے میدان میں اتار سکتی ہے۔ ایم سی ڈی ایکٹ کے مطابق میئر کا عہدہ پہلے سال خواتین کیلئے اور دوسرے سال عام زمرے کیلئے مختص ہوتا ہے۔ اس کے بعد تیسرا سال درج فہرست ذات کیلئے اور چوتھا اور پانچواں سال دوبارہ عام زمرے کے امیدواروں کیلئے ریزرو ہوتا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: