ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ میں 4 دہشت گرد ہلاک

ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian Security Force) نے ابھی بھی علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ ابھی بھی کچھ دہشت گردوں کے علاقے میں پوشیدہ ہونے کی خبر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 07, 2020 05:34 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ میں 4 دہشت گرد ہلاک
ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian Security Force) نے ابھی بھی علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ ابھی بھی کچھ دہشت گردوں کے علاقے میں پوشیدہ ہونے کی خبر ہے۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اتوار کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار جنگجو مارے گئے۔جموں  وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ریبن میں اتوار کی صبح چھڑنے والے مسلح تصادم میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجووں کی شناخت معلوم کی جارہی ہیں اور علاقہ میں کامبنگ آپریشن بھی جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے ریبن نامی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر پولیس، فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں اتوار کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔


جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اتوار کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 4 جنگجو مارے گئے۔ فائل فوٹو
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اتوار کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 4 جنگجو مارے گئے۔ فائل فوٹو


انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی، تو وہاں موجود جنگجووں نے اس پر فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم چھڑ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجووں کے قبضہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے اور علاقہ میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات رکھی گئی ہے۔
First published: Jun 07, 2020 05:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading