ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ

جموں وکشمیر میں تلاشی مہم کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلانی شروع کردی، جس کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ
شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ۔ علامتی تصویر

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے شوپیاں (Shopian) ضلع میں منگل کو دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈبھیڑ ہوگئی۔ پولیس کے ایک افسرنےبتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے شوپیاں ضلع کے میلہورا علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقےکی گھیرا بندی کرکےتلاشی مہم چلائی۔ انہوں نےکہا کہ تلاشی مہم کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلانی شروع کردیں، جس کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ افسر نےکہا کہ گھیرا بندی والے علاقے میں دو سے تین دہشت گرد ہوسکتے ہیں۔


جیش محمدکے دو معاون کارکن گرفتار


اس سے پہلےجموں وکشمیرکے شوپیاں ضلع سے سیکورٹی اہلکاروں نے پیرکو جیش محمدکے دو کارکنان کو گرفتارکرلیا۔ افسران نے یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس کی قیادت والی سیکورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے شوپیاں ضلع میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران جیش محمد کے دو کارکنان کو گرفتارکرلیا۔


انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئےگئے دونوں کارکنان کی شناخت ظہور احمد کوکا اور عزیر احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ دونوں ضلع کے جین پورہ علاقے کے باشندہ ہیں۔ ان کے پاس سے دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام دفعہ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

منگل کو دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈبھیڑ ہوگئی۔ فائل فوٹو
منگل کو دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈبھیڑ ہوگئی۔ فائل فوٹو


کشمیر کے راجوری میں مورٹار کےگولے کو تباہ کیا گیا

وہیں جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں پاکستانی فوجیوں کے ذریعہ داغےگئے مورٹارکے ایک گولےکو سیکورٹی اہلکاروں نے بربادکردیا۔ افسران نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مورٹار داغےجانے سے مقامی باشندوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ہندوستانی فوج کے افسران موقع پر پہنچےاور گولےکو برباد کردیا۔
First published: Apr 22, 2020 02:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading