ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پلوامہ میں انکاونٹر کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں ملی کامیابی، ایک جوان زخمی

کشمیر زون پولیس کے مطابق، رات تقریباً ایک بجے سے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔ انکاونٹر کے دوران ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ میں انکاونٹر کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں ملی کامیابی، ایک جوان زخمی
پلوامہ میں انکاونٹر کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ کے زدورا علاقے میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر میں تین دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ کشمیر زون پولیس کے مطابق، رات تقریباً ایک بجے سے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔ انکاونٹر کے دوران ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد پلوامہ کے زدورا علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور کسی دہشت گردانہ سازش کو انجام دینے کے فراق میں ہیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر علاقے میں گھیرا بندی کی۔ گھیرا بندی کے دوران ایک گھر میں کچھ دہشت گردانہ سرگرمیاں دکھائی دیں۔


 سیکورٹی اہلکاروں نے جب دہشت گردوں سے ہتھیار ڈال کر باہر آنے کو کہا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

سیکورٹی اہلکاروں نے جب دہشت گردوں سے ہتھیار ڈال کر باہر آنے کو کہا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔


سیکورٹی اہلکاروں نے جب دہشت گردوں سے ہتھیار ڈال کر باہر آنے کو کہا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ ابھی تک خبر کے مطابق، انکاونٹر میں تین دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے۔ ابھی بھی علاقے میں مزید دہشت گرد چھپے ہوسکتے ہیں، اس لئے ہندوستانی سیکورٹی اہلکار ابھی بھی محتاط اور سرگرم ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

شوپیاں میں جمعہ کو مارے گئے تھے 4 دہشت گرد

پولیس کمشنر کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق، جمعہ کو شوپیاں کے کلور علاقے میں ہوئے تصادم میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے، جبکہ ایک کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ خبر ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں ایک جموں وکشمیر پولیس کا سابق جوان اور البدر تنظیم کا ضلع کمانڈر بھی تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 29, 2020 07:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading