உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MPمیں بنا ملک کا سب سے بڑا بم: پاکستانی ایئرپورٹ یا بنکر کو پل بھر میں کردے گا تباہ، سکھوئی اور جیگوار فائٹرس میں ہوگا فٹ

    ہندوستان کا سب سے بڑا بم۔ (فائل فوٹو)

    ہندوستان کا سب سے بڑا بم۔ (فائل فوٹو)

    فیکٹری ذرائع کے مطابق یہ ہندوستان کا سب سے بڑا بم ہے۔ اس کی لمبائی 1.9 میٹر اور وزن 500 کلوگرام ہے۔ یہ بم Jaguar اور Sukhoi SU-30 MKI سے گرایا جا سکتا ہے۔ یہ بم جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری کے ایف-6 سیکشن میں تیار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      جبل پور: ملک کی طاقت بڑھانے کے لیے جبل پور کی کھمریا آرڈیننس فیکٹری (OFK) نے 500 کلو گرام جی پی بم (جنرل پرپز بم) بنائے ہیں۔ یہ بم اتنے تباہ کن ہیں کہ آسمان سے گرنے کے بعد بڑے سے بڑے بنکر کو بھی تباہ کر سکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک بم پاکستان کے کسی بھی ہوائی اڈے کو ایک لمحے میں اڑا سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Fire Fighters Robot:اب نہیں جائے گی فائرفائٹرس کی جان،آگ بجھانے کا کام کرے گایہ خاص روبوٹ

      OFK پہنچنے والی فضائیہ کی ٹیم جمعہ کو ان 48 بموں کے ساتھ ڈپو کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ OFK کے لیے اس لحاظ سے بھی خاص ہے کہ اس بم کا مکمل ڈیزائن اور تیاری فیکٹری میں ہی کی گئی ہے۔ او ایف کے کے جنرل منیجر ایس کے سنہا کے مطابق 500 کلو گرام جی پی بم سے فضائیہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہند-پاک سرحد کے 10 کلومیٹر دائرے سے رہیں دور! ایڈوائزری امریکی شہریوں کو دی گئی صلاح

      ملک کا سب سے بڑا بم
      فیکٹری ذرائع کے مطابق یہ ہندوستان کا سب سے بڑا بم ہے۔ اس کی لمبائی 1.9 میٹر اور وزن 500 کلوگرام ہے۔ یہ بم Jaguar اور Sukhoi SU-30 MKI سے گرایا جا سکتا ہے۔ یہ بم جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری کے ایف-6 سیکشن میں تیار کیا گیا ہے۔

      کیا کہتے ہیں ماہرین

      • اس جی پی بم کا ایک دھماکہ پورے ایئرپورٹ کو اڑا سکتا ہے۔

      • اس کے استعمال سے ریلوے ٹریک اور بڑے پل کو بھی توڑا جاسکتا ہے۔

      • اس بم میں ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ یہ بنکروں میں بھی دھماکہ کر سکتا ہے۔



      10,300 سٹیل بلٹ بم

       

      • 500 کلوگرام وزنی بم کی لمبائی 1.9 میٹر ہے۔

      • ایک بم میں 15 ایم ایم کے 10,300 گولے اسٹیل کے رہیں گے۔

      • دھماکے کے بعد ہر گولہ 50 میٹر تک ٹارگیٹ کرے گا۔

      • ہر ایک گولا 12 ملی میٹر اسٹیل پلیٹ میں گھس سکے گا۔

      • Jaguar اور Sukhoi-30 پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: