جموں وکشمیر:اننت ناگ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی،ملیٹنٹس کوسبق سکھانے کے لیے اٹھایایہ قدم

حزب المجاہدین کے خود ساختہ کمانڈر غلام نبی خان عرف عامر خان اور ایک ملی ٹنٹ ظفر اللہ خان کی جائیدادیں قرق کرلی ہیں

Nov 18, 2019 02:18 PM IST | Updated on: Nov 18, 2019 02:18 PM IST
جموں وکشمیر:اننت ناگ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی،ملیٹنٹس کوسبق سکھانے کے لیے اٹھایایہ قدم

علامتی تصویر

ضلع اننت ناگ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے حزب المجاہدین کے ملی ٹنٹوں کی جائیداد قرق کر لی ہیں ۔لیورپہلگام میں ای ڈی نے کاروائی انجام دیتے ہوئے حزب المجاہدین کے خود ساختہ کمانڈر غلام نبی خان عرف عامر خان اور ایک ملی ٹنٹ ظفر اللہ خان کی جائیدادیں قرق کرلی ہیں ۔ دونوں ملی ٹنٹوں کے آبائی مقامات پر یہ کاروائی انجام دی گئی ۔

علامتی تصویر

Loading...

ذرائع کے مطابق دو نوں ملی ٹنٹ کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں اور دونوں پر دہشت گردی کے لئے فنڈ حاصل کرنے کا الزام ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان اور ظفراللہ خان فی الحال پاکستان میں ہیں۔یادرہے کہ این آئی اے نے بھی اس ضمن میں ایک کیس درج کیا تھا۔اسی دوران عامر خان کے گھر والوں نے دعوی کیا ہے کہ ای ڈی کی جانب سے قرق کی گئی ملکیت ان کی آبائی جائیداد ہے اور عامرخان اس کا مالک نہیں ہے

Loading...