ہوم » نیوز » وطن نامہ

ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، 16.40 کروڑ کی املاک قرق

ای ڈی نے ذاکر نائک معاملے معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کے تحت 16.40 کروڑ روپئے کی املاک اٹیچ کی ہے۔

  • Share this:
ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، 16.40 کروڑ کی املاک قرق
ذاکر نائیک ۔ فائل فوٹو

معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو لیکر ای ڈی ایکشن میں ہے۔ اب ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزاموں کی جانچ کے سلسلے میں ذاکر نائک کی کروڑوں کی املاک قرق کرلی ہے۔ای ڈی نے ذاکر نائک معاملے معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کے تحت 16.40 کروڑ روپئے کی املاک اٹیچ کی ہے۔ یہ املاک ممبئی اور پونے میں واقع ہے۔

ای ڈی کے بیان میں آج یہ اطلاع دی گئی ۔ اس معاملے میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اہم ملزم ذاکر نائیک اور دیگر کے خلاف 26 اکتوبر 2017 کو فرد جرم داخل کی تھی۔ اس میں ذاکر نائیک پر دانستہ طور پر ہندوؤں، عیسائیوں اور غیر وہابی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔


این آئی اے کی چارج شیٹ کے مطابق، "اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن اور ہارمنی میڈیا اس طرح کی اشتعال انگیزتقریروں کا استعمال کرتی رہی ہے۔ ملزم کو اسلامی ریسرچ فاونڈیشن اور دیگر نامعلوم ذرائع سے اس طرح کے کام کے لئے پیسے ملتے تھے

(نیوز ایجنسی یواین آئی کے انپٹ کے ساتھ)

First published: Jan 19, 2019 07:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading