ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ڈاکٹر ذاکر نائک کی مزید املاک ضبط کی جائے گی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ

ای ڈی کے حکام نے کل بتایا کہ’’ مجھگاؤں علاقے میں ہی ان کےدو گودام ملے ہیں۔ ہم لوگ ذاکرنائک کی ملک میں موجود مزید جائیداد ضبط کر رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 29, 2017 08:45 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈاکٹر ذاکر نائک کی مزید املاک ضبط کی جائے گی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ
ذاکر نائیک ۔ فائل فوٹو ۔ تصویر: ٹوئٹر

ممبئی۔  معروف اسلامک اسکالر و مبلغ  ڈاکٹر ذاکر نائک کے 20 کروڑ روپے قیمت کی املاک کے علاوہ جنوبی ممبئی کے مجھگاؤں واقع دو اور فلیٹ سمیت دیگر املاک کو ای ڈی نے اپنے قبضہ میں کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ای ڈی کے حکام نے کل بتایا کہ’’ مجھگاؤں علاقے میں ہی ان کےدو گودام ملے ہیں۔ ہم لوگ ذاکرنائک کی ملک میں موجود مزید جائیداد ضبط کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم مسٹرنائک کے بیرون ملک اثاثوں کی تحقیقات کریں گے۔ ہمیں دبئی سے کچھ اعداد و شمار کی ضرورت ہے اور اس کے بعد ہم تحقیقات شروع کریں گے۔‘‘

First published: Mar 29, 2017 08:45 AM IST