نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate-ED) نے مبینہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ معاملے (National Herald money laundering case) میں دہلی کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اس دوران پتہ چلا ہے کہ ای ڈی کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔
ای ڈی افسران نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی-بھاشا کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کی مجرمانہ دفعات کے تحت چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ تاکہ اس معاملے سے متعلق اضافہ ثبوت جمع کئے جاسکیں۔ جانچ ایجنسی کے ذریعہ گزشتہ ماہ ہی کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اس معاملے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے 26 جولائی کو پوچھ گچھ کی تھی۔ سونیا گاندھی کو پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی آفس بلائے جانے کی مخالفت میں کانگریس کے کارکنان نے پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران پولیس نے کانگریس کے کئی سینئر لیڈران سمیت سینکڑوں کانگریسی کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس معاملے میں راہل گاندھی سے بھی لمبی پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ راہل گاندھی نے ای ڈی سے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کا سارا کام کاج موتی لال ووہرا دیکھتے تھے۔ ان کو اس معاملے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔