1کروڑنقد،2کلوسےزیادہ سونااورطلائی زیورات، جانئے لالو خاندان کےٹھکانوں سے ای ڈی کوکیاملا؟
لالو یادو اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں اضافہ
چھاپے کے دوران ایک کروڑ روپے نقد، انیس سو امریکی ڈالر، 540 گرام سونا، ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کے ڈیڑھ کلو سونے کے زیورات اور جائیداد سے متعلق کئی اہم دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں۔
پٹنہ: ای ڈی کی کارروائی کے بعد لالو یادو اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ جمعہ کو ای ڈی نے پٹنہ، رانچی، دہلی، ممبئی میں 24 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران دہلی کے این سی آر میں تیجسوی یادو کے گھر اور دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے۔ ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کروڑوں کے اثاثوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
زمین کے بدلے ملازمت کے معاملے میں، ای ڈی نے جمعہ کی صبح لالو یادو اور ان کے خاندان کے ارکان پر ملک بھر میں 24 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس گھر پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں آر جے ڈی کے سابق ایم ایل اے ابو دوجان پٹنہ اور تیجسوی یادو دہلی میں رہتے ہیں۔ چھاپے کے بعد ای ڈی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے تفصیلی جانکاری دی۔ ای ڈی نے مطلع کیا ہے کہ انہیں پہلے ان کے ذرائع سے معلومات دی گئی تھیں جس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔ چھاپے کے دوران ایک کروڑ روپے نقد، انیس سو امریکی ڈالر، 540 گرام سونا، ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کے ڈیڑھ کلو سونے کے زیورات اور جائیداد سے متعلق کئی اہم دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں۔ 4 پلاٹ 7.5 لاکھ روپے میں خریدے گئے۔ یہ پلاٹ 3.5 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ تلاشی کے دوران تقریباً 600 کروڑ روپے کی آمدنی کا پتہ چلا ہے، جو 350 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد کی شکل میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف بے نامی ا داروں کے ذریعے 250 کروڑ روپے کا لین دین بھی ہوا ہے۔
چھاپے کے بعد ای ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لالو خاندان نے پٹنہ اور اس کے آس پاس زمین کا غیر قانونی لین دین میں ملوث ہے۔ یہ تمام جائیدادوں کے لین دین، زمین کے بدلے نوکر ی کے معاملے میں کیے گئے ہیں۔ ان اراضیات کی قیمت آج تقریباً 200 کروڑ روپے ہے، اور یہ بھی بتایا گیا کہ دہلی کی نیو فرینڈز کالونی میں بنگلہ میسرز اے بی ایکسپورٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر ہے، جسے تیجسوی یادو اپنے گھر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مارکیٹ ریٹ 150 کروڑ روپے ہے جبکہ اسے صرف 4 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا۔
ای ڈی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ابو دجانہ سے نوکری کے لیے زمین بھی خریدی اور بیچی گئی، جس میں رابڑی دیوی اور آر جے ڈی کے سابق ایم ایل اے ابو دجانہ کو 3.5 کروڑ کا فائدہ ہوا۔ ای ڈی نے اپنی معلومات میں یہ بھی کہا کہ چھاپے کے دوران وہاں موجود بچوں، بزرگ شہریوں اور خواتین کے ساتھ مناسب سلوک کیا گیا۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔