FM Nirmala Sitharaman: عام بجٹ 2021 کے بعد نرملا سیتا رمن نے نیوز 18 سے کہا، ڈیمانڈ بڑھانے پر زور

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مالی سال 22-2021 کا عام بجٹ پیش کرنے کے بعد نیوز 18 نیٹ ورک (News18 Network) گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کے ساتھ خاص بات چیت کر رہی ہیں۔

  • Share this:
    نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مالی سال 22-2021 کا عام بجٹ پیش کرنے کے بعد نیوز 18 نیٹ ورک (News18 Network) گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کے ساتھ خاص بات چیت کر رہی ہیں۔ اس خاص بات چیت میں وزیر خزانہ بجٹ کے ان خاص اور اہم  پہلوؤں پر بات چیت کر رہی ہیں، جو ملک کے عوام کو متاثر کرے گا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کے 27.1 لاکھ کروڑ روپئے کے آتم نربھر بھارت پیکیج سے ساختی سدھار کو فروغ ملا ہے۔

    وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کورونا واریئرس نے مشکل وقت میں بھی محنت کے ساتھ ملک کی خدمت کی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اثر عام عوام پر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ آتم نربھر بھارت کی طرف ہے۔ زرعی قانون پر وزیر خزانہ نے کہا کہ سال 2014 سے مسلسل ایم ایس پی میں اضافہ ہوا ہے، حکومت قوانین میں تبدیلی کے لئے تیار ہے۔ زرعی قوانین میں ترمیم کے لئے حکومت تیار ہے۔ کسانوں میں قوانین کو لے کر خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔

    نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بجٹ کے تین اہم نکات کو اچھی طرح سے لیا گیا ہے، اگر وہ ایسا کرچکے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ ملک اس حکومت کی منشا کو جانے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ کا بڑھانا ضروری تھا، خرچ کے ساتھ ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا’۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: