اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مرکزی وزیر ماحولیات نے دہلی کو بتایا 'گیس چیمبر'، پنجاب کو ٹھہرایا ذمہ دار، کہا : جہاں اے اے پی ہے وہاں گھوٹالہ

    مرکزی وزیر ماحولیات نے دہلی کو بتایا 'گیس چیمبر'، پنجاب کو ٹھہرایا ذمہ دار، کہا : جہاں اے اے پی ہے وہاں اسکیم ۔ تصویر : PTI

    مرکزی وزیر ماحولیات نے دہلی کو بتایا 'گیس چیمبر'، پنجاب کو ٹھہرایا ذمہ دار، کہا : جہاں اے اے پی ہے وہاں اسکیم ۔ تصویر : PTI

    قومی راجدھانی دہلی میں ان دنوں دھند اور دھنوئیں کی پرت چھائی ہوئی ہے ۔ یہاں ہوا کا معیار لگاتار سنگین زمرہ میں برقرار ہے ، جس کیلئے ہواوں کی دھیمی رفتار اور پنجاب میں پرالی جلائے جانے کے معاملہ میں اضافہ کو ذمہ دار بتایا جارہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں ان دنوں دھند اور دھنوئیں کی پرت چھائی ہوئی ہے ۔ یہاں ہوا کا معیار لگاتار سنگین زمرہ میں برقرار ہے ، جس کیلئے ہواوں کی دھیمی رفتار اور پنجاب میں پرالی جلائے جانے کے معاملہ میں اضافہ کو ذمہ دار بتایا جارہا ہے ۔ اس کو لے کر دہلی اور پنجاب کی برسراقتدار عام آدمی پارٹی جہاں مرکزی سرکار کو گھیرنے کی کوشش کررہی ہے تو وہیں مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے ان پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔

      مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے اروند کیجریوال پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے راجدھانی دہلی کو گیس چیمبر میں بدلنے کیلئے اے اے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ اس پورے معاملہ کو گھوٹالہ قرار دیا ۔ بھوپیندر یادو نے کہا کہ آپ سرکار کی حکومت والی پنجاب میں آج تک کھیت کی آگ کے معاملہ میں 2021 کے مقابلہ میں 19 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ہریانہ میں 30.6 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔ آج ہی پنجاب میں 3634 آگ لگیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کس نے دہلی کو گیس چیمبر میں بدل دیا ۔


      اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں اے اے پی ہے، وہاں گھوٹالہ ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں مرکزی حکومت نے پنجاب کو فصلوں کی باقیات کے انتظام کی مشینوں کیلئے 1347 کروڑ روپے دئے ۔ ریاست نے 120000 مشینیں خریدیں۔ ان میں سے 11275 مشینیں غائب ہوگئی ہیں ۔ فنڈز کے استعمال میں واضح نااہلی کو دکھاتا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی کف سیرپ سے بچوں کی موت پر گامبیا سرکار کا یوٹرن ، اب کہی یہ بڑی بات


      یہ بھی پڑھئے: زندگی میں 87 مرتبہ شادیاں کرچکا ہے یہ شخص، 88 ویں بار دولہا بننے کی پوری ہوئی تیاری!



      مرکزی وزیر ماحولیات نے لکھا : پچھلے سال 212 کروڑ روپے خرچ ہی نہیں ہو پائے ۔ اس سال مرکزی سرکار نے فصلوں کی باقیات کے انتظام کی مشینوں کیلئے پنجاب کو 280 کروڑ روپے دئے ، اس لئے تقریبا 492 کروڑ روپے دستیاب تھے، لیکن ریاستی سرکار نے اس پیسہ کو دبا کر بے سہارا کسانوں کو پرالی جلانے کیلئے مجبور چھوڑ چھوڑ دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: