نئی دہلی: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے Environment minister Gopal Rai نے مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو کو خط لکھا ہے کہ وہ دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے ایک ہنگامی میٹنگ بلائیں۔ وزیر ماحولیات نے دہلی۔این سی آر ریاستوں کے تمام ماحولیات کے وزراء اور ماہرین کی مشترکہ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ مشترکہ ایکشن پلان بنایا جا سکے۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے نے خط میں کہا ہے کہ دہلی حکومت کے تمام اقدامات کے نتیجے میں دہلی کے اندر آلودگی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ آئی آئی ٹی ایم کے اعداد و شمار پر مبنی مرکز برائے سائنس اور ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، دہلی کی 31 فیصد آلودگی اندرونی ذرائع سے ہے، جب کہ 69 فیصد آلودگی این سی آر خطے کے ذرائع سے ہے۔
اعداد و شمار کے تجزیہ کاروں کے مطابق، سال 2018 سے 2021 کے دوران، دہلی میں AQI کی سطح غریب کیٹیگری سے تسلی بخش اور درمیانے درجے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہلی حکومت کے اقدامات دہلی کی آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ مستقبل میں حالات کو مزید بہتر بنانے کے لیے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دہلی میں ماحولیات کی بہتری کے لیے این سی آر کی ریاستوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی وزیر گوپال رائے نے 7 نومبر، 11 نومبر اور 3 دسمبر کو مشترکہ اجلاس کے لیے مرکزی حکومت کو خط لکھا تھا۔
سمر ایکشن پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےدہلی کی آلودگی کے مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، گوپال رائے نے پیر کو تمام محکموں بشمول ماحولیات محکمہ، ڈی پی سی سی، ڈی ڈی اے، ایم سی ڈی، فائر سروس، ڈی یو ایس آئی بی، ریونیو ڈپارٹمنٹ، ڈی ایس آئی ڈی سی، آبپاشی اور فلڈ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ میٹنگ کی۔ اس اجلاس میں سمر ایکشن پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے کا ماننا ہے کہ سرمائی ایکشن پلان کو کامیاب بنانے کے لیے سمر ایکشن پلان پر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ سمر ایکشن پلان کے حوالے سے اگلی میٹنگ 11 اپریل کو دہلی سکریٹریٹ میں ہوگی۔ جس میں تمام محکمے اپنا ایکشن پلان دیں گے۔ جس کی بنیاد پر سمر ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔
فلائٹ چھوٹنے پر Airlines کو دینا پڑا 1 لاکھ روپئے کا ہرجانہ، جانیں کیا ہے معاملہگر آپ بھی 15 منٹ پہلے اپنی تمام سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔