ایریک گارسیٹی ہوں گے ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر، یو ایس سینیٹ نے دی منظوری

ایریک گارسیٹی ہوں گے ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر، یو ایس سینیٹ نے دی منظوری

ایریک گارسیٹی ہوں گے ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر، یو ایس سینیٹ نے دی منظوری

ایرک گارسیٹی 4 فروری 1971 کو لاس اینجلس میں پیدا ہوئے۔وہ امریکی بحریہ کے ریزرو انفارمیشن ڈومیننس کور میں لیفٹیننٹ رہ چکے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    لاس اینجلس کے سابق میئر ایریک گارسیٹی ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر ہوں گے۔ امریکی سینیٹ نے گارسیٹی کی نامزدگی پر مہر ثبت کردی ہے۔ ہندوستان میں امریکی سفیر کے طور پر ان کی نامزدگی کو سینیٹ میں 42-52 سے منظوری ملی ہے۔ بتادیں کہ ہندوستان میں امریکی سفیر کا عہدہ پچھلے دو سال سے خالی تھا۔

    گارسیٹی نے صدر جوبائیڈن کا ادا کیا شکریہ

    ایرک گارسیٹی نے امریکی سینیٹ سے اپنی نامزدگی کی منظوری کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آج کے نتیجے سے بہت خوش ہیں، جو اس اہم عہدے کو پر کرنے کے لیے ضروری تھا جو کافی عرصے سے خالی پڑا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں صدر جو بائیڈن اور وائٹ ہاؤس کا شکر گزار ہوں۔ میں ہندوستان میں ہمارے اہم مفادات کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی خدمت شروع کرنے کے لیے تیار اور بے چین ہوں۔

    اس سے پہلے، ہندوستان میں امریکہ کے سفیر کینیتھ جسٹر تھے، لیکن امریکہ میں حکومت بدلنے کے بعد جنوری 2021 میں انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد جولائی 2021 میں صدر جوبائیڈن نے ہندوستان میں سفارتی عہدے پر ایریک گارسیٹی کی تقرری کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ ان کی نامزدگی کو پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے لیے نہیں لایا گیا تھا، کیونکہ پارلیمنٹ میں برسراقتدار ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس مناسب حمایت نہیں تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    معروف عالم دین مولاناتوقیررضاخان گھرمیں نظر بند، 4 دیگرافرادپرسی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ

    یہ بھی پڑھیں:

    کون ہے ایرک گارسیٹی؟

    ایرک گارسیٹی 4 فروری 1971 کو لاس اینجلس میں پیدا ہوئے۔ ایرک ایک شوقین فوٹوگرافر، جاز پیانوسٹ اور کمپوزر ہے۔ وہ امریکی بحریہ کے ریزرو انفارمیشن ڈومیننس کور میں لیفٹیننٹ رہ چکے ہیں۔ 2013 میں پہلی بار انہوں نے لاس اینجلس کے میئر کا انتخاب لڑا اور جیتا۔ 2017 میں دوبارہ میئر بنے۔ اس سے قبل وہ 2006 سے 2012 تک لاس اینجلس سٹی کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ اور ان کا خاندان میئر منتخب ہونے سے پہلے ایکو پارک میں رہتا تھا۔ ایرک کو بائیڈن کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ 50 سالہ ایرک صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی انتخابی مہم کا حصہ تھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: