لکھنو: اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Election 2022) میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے سربراہ شیوپال یادو نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی نے انہیں اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے امیدوار بنایا ہے، جوکہ ان کی روایتی سیٹ ہے۔ اطلاع کے مطابق، آج شیوپال سنگھ یادو کو پارٹی دفتر سے سماجوادی پارٹی کا اے بی فارم الاٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ سماجوادی پارٹی اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے انہیں سائیکل انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے شیوپال سنگھ یادو نے ٹکٹ کو لے کر کہا تھا کہ مجھے اکھلیش یادو کا ہر فیصلہ منظور ہے۔ اس بار ہم پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے بجائے سماجوادی پارٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ وہیں، انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے اکھلیش یادود کو اپنا لیڈر مان لیا اور ہر حال میں وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔
جسونت نگر سے چھٹی بار میدان میں ہوں گے شیوپال
اٹاوہ کی جسونت نگر اسمبلی سیٹ ملائم سنگھ فیملی کی روایتی سیٹ ہے۔ اس سیٹ پر 1996 سے شیو پال یادو مسلسل منتخب ہوتے ہوئے چلے آرہے ہیں۔ وہ اب تک پانچ بار جسونت نگر سے اسمبلی کا الیکشن جیت چکے ہیں۔ جبکہ چھٹی بار میدان میں اترنے کا راستہ صاف ہوچکا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔