உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    President Election: رام گوپال یادو کا بڑا دعویٰ، کہا-اوپی راج بھر اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کے ساتھ

    شیو پال سنگھ یادو اور اوم پرکاش راج بھر کے این ڈی اے امیدوار کی میٹنگ میں شامل ہونا اکھلیش یادو کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اوپی راج بھر اور اکھلیش یادو کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ وہیں شیوپال یادو کی سماجوادی پارٹی سے مسلسل ناراضگی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان دوریاں دکھائی دی ہیں۔

    • Share this:
      اٹاوہ: سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو (Ramgopal Yadav) کو سماجوادی پارٹی کی ریڑھ کہا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں پیر کو اٹاوہ پہنچے رام گوپال یادو نے صدر جمہوریہ الیکشن سے متعلق سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر پر بڑا بیان دیا ہے۔

      انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی اتحاد کے ساتھی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر بھلے ہی کچھ بھی کہیں، لیکن ان کا آخری فیصلہ صدر عہدے کے الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کے حق میں ہوگا۔ دراصل، اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ 12 جولائی کو سماجوادی پارٹی اتحاد کے ساتھی اوم پرکاش راج بھر کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔

      اس سے قبل وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دروپدی مرمو کے اعزاز میں اپنے سرکاری رہائش گاہ 5 کالی داس مارگ پر عشائیہ (رات کا کھانا) رکھا تھا۔ اس ڈنر پروگرام میں بی جے پی کے اتحادی جماعتوں کے لیڈران کے علاوہ سماجوادی پارٹی کی قیادت والے اتحاد میں شامل سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر، پرگتی شیل سماجوادی پارٹی (لوہیا) کے صدر شیوپال سنگھ یادو بھی شامل ہوئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      امرناتھ یاترا شروع ہونے کے کچھ دیر بعد رکی، خراب موسم کے باعث لیا گیا فیصلہ

      وہیں صدر عہدے کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا گزشتہ جمعرات کو لکھنو پہنچے تھے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری نے ان کا استقبال کیا تھا۔ اس سے قبل یشونت سنہا کی حمایت میں اکھلیش یادو نے جو پریس کانفرنس بلائی تھی، اس میں سے سماجوادی پارٹی (SP) کے رکن اسمبلی شیو پال سنگھ یادو اور اوپی راج بھر نہیں پہنچے تھے۔

      شیو پال یادو اور اوم پرکاش راج بھر کے این ڈی اے امیدوار کی میٹنگ میں شامل ہونے کو اکھلیش یادو کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اوپی راج بھر اور اکھلیش یادو کے درمیان دوری بڑھتی جارہی ہے۔ وہیں، شیو پال سنگھ یادو کی سماجوادی پارٹی سے مسلسل ناراضگی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ اسمبلی الیکشن کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان دکھائی دی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: