کشمیردورے پریورپی پارلیمان کا 23 رکنی وفد:اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ
اسد الدین اویسی ۔ فائل فوٹو
مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسد الدین اویسی نے یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ پرمشتمل وفد کےدورہ کشمیر پراپنا ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے کہا کہ ای یو کا وفد غیرسرکاری ہے۔
مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسد الدین اویسی نے یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ پرمشتمل وفد کےدورہ کشمیر پراپنا ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے کہا کہ ای یو کا وفد غیرسرکاری ہے۔ اسداویسی نے اس معاملےپرحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اویسی نے کہا کہ تین 370 پر حکومت کےفیصلے کوعالمی سطح پر قبول نہیں کیا گیا۔ ماں کو بیٹی سے ملنے کیلئے سپریم کورٹ سے مدد لینا پڑااورمودی حکومت فاشسٹ اوراسلامی فوبیاکا ذہن رکھنے والوں کو کشمیر کا دورہ کرارہی ہے۔
AIMIM leader Asaduddin Owaisi (@asadowaisi): It is not an official delegation of European Union MPs is visiting Kashmir
مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسد الدین اویسی نے یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ پرمشتمل وفد کےدورہ کشمیر پراپنا ردعمل ظاہرکیا۔ ۔ pic.twitter.com/10Via8Pinz
یادررہے کہ یورپی پارلیمان کا 23 رکنی وفد کشمیرکے دو روزہ دورے پرمنگل کے روزسری نگر پہنچا جہاں اس وفد نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ فوج، پولیس و سیول انتظامیہ کے سینئرعہدیداروں کے علاوہ چند سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور عوامی وفود سے ملاقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔وفد نے اپنے دورے کے پہلے دن منگل کے روز فوج کے علاوہ قریب پندرہ وفود سے ملاقات کی۔ شام کے قریب پانچ بجے شہرہ آفاق ڈل جھیل کی سیر کی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں وکشمیرکو خصوصی موقف دینے والے آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کومنسوخ کئے جانے اور ریاست کو منقسم کرکے 2 یونین ٹریٹریزمیں تبدیل کرنے کےبعد کسی بھی غیرسرکاری وغیر ملکی وفد کا پہلا دورہ کشمیر ہے
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔