ہوم » نیوز » No Category

خواجہ سراؤں نے چینی جارحیت کے خلاف کیا احتجاجی مظاہرہ، کیا یہ بڑا مطالبہ

چینی حملے کے خلاف اکھل بھارتیہ کنّر اکھاڑے نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ الہ آباد میں کنّر اکھاڑے کی مہا منڈلیشور ٹینا ماں نے اپنے شاگردوں کے ہمراہ چین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

  • Share this:
خواجہ سراؤں نے چینی جارحیت کے خلاف کیا احتجاجی مظاہرہ، کیا یہ بڑا مطالبہ
خواجہ سراؤں نے چینی جارحیت کے خلاف کیا احتجاجی مظاہرہ، کیا یہ بڑا مطالبہ

الہ آباد: لداخ کی وادی گلوان میں چینی جارحیت کے خلاف پورے ملک میں غم غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ چین کی دراندازی اور سرحد پر تعینات ہندوستانی فوجیوں پر کئے جانے والے غیر انسانی تشدد کے خلاف اب خواجہ سراؤں (کنّر سماج) نے بھی سڑکوں پر نکل کر اپنی آواز بلند کی ہے۔ چینی حملے کے خلاف اکھل بھارتیہ کنّر اکھاڑے نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ الہ آباد میں کنّر اکھاڑے کی مہا منڈلیشور ٹینا ماں نے اپنے شاگردوں کے ہمراہ چین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کے دوران کنّروں نے چین کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا اور چین مخالف نعرے لگائے۔


کنّر اکھاڑے کی مہا منڈلیشور ٹینا ماں نےکہا کہ اس وقت لداخ میں ہمارے بہادر فوجی اپنی جان کی  بازی لگا کر سرحد کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک گلوان میں شہید ہونے والےجوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برا بر کا شریک ہے۔ ٹینا ماں نے کہا ہے اس وقت  مذہب، ذات اور برادری سے اوپر اٹھ کر ملک کے تحفظ اور فوج کی حوصلہ افزائی کے لئے سب کو آگے آنا چاہئے۔ مظاہرے کے دوران کنّر اکھاڑے نے ملک کے عوام سے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔




 کنّر اکھاڑے کی مہا منڈلیشور ٹینا ماں نےکہا کہ اس وقت لداخ میں ہمارے بہادر فوجی اپنی جان کی بازی لگا کر سرحد کا دفاع کر رہے ہیں۔

کنّر اکھاڑے کی مہا منڈلیشور ٹینا ماں نےکہا کہ اس وقت لداخ میں ہمارے بہادر فوجی اپنی جان کی بازی لگا کر سرحد کا دفاع کر رہے ہیں۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹینا ماں نے کہا کہ چین  نے  ہندوستان سے دوستی کی آڑ میں   دھوکے بازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جارحیت کا جواب دینے کا سب سے موثر طریقہ یہ ہے کہ چینی مصنوعات کا مکمل بائکاٹ کیا جائے۔ کنّروں نے مرکزی حکومت سے چینی مصنوعات کی  در آمد  پر فوری  پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ کنّروں کا کہنا ہے کہ جب تک چین میں بنی مصنوعات پر سر کاری سطح پر پابندی نہیں لگائی جاتی، اقتصادی  سطح پر چین کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ کنّر اکھاڑا ملک کے خواجہ سراؤں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ کنّر اکھاڑے کو سادھو سنتوں کی  سب سے بڑی  تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے بھی اپنے اکھاڑوں میں شامل کیا ہے۔ الہ آباد میں لگنے والے کمبھ میلے میں کنّر اکھاڑے کو ایک مستقل اکھاڑے کے طور پر شامل کیا جاتا ہے۔
First published: Jun 19, 2020 10:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading