شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یوروپی یونین پارلیمنٹ میں آج پیش کی جائے گی قرارداد
یوروپی پارلیمنٹ کے ایک سوچوّن ارکان نے قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے
یوروپی پارلیمنٹ کے ایک سوچوّن ارکان نے قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے۔یہ مسودہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔اس قرارداد پر کل ووٹنگ ہوگی۔شہریت قانون پر یوروپی یونین نےتشویش کا اظہار کیا ہے
ہندوستان کی ناراضگی کے باوجود ،شہریت قانون کے خلاف یوروپی یونین کی پارلیمنٹ میں آج قرارداد پیش کی جائے گی۔یوروپی پارلیمنٹ کے ایک سوچوّن ارکان نے قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے۔یہ مسودہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔اس قرارداد پر کل ووٹنگ ہوگی۔شہریت قانون پر یوروپی یونین نےتشویش کا اظہار کیا ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیرل اسمبلی میں لگائے گئے گورنر واپس جاؤ کے نعرے
یونین کے مطابق اس قانون کی وجہ سے بڑی تعدادمیں لوگ بے درہوجائیں گے۔ہندوستان نے اس مجوزہ قرارداد پراپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی خط لکھ کراعتراض جتا چکے ہیں ۔ ہندوستان کاصاف کہنا ہے کہ قانون سازی کا عمل ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔