ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Covid-19 Updates:دہلی میں کوروناکی بھیانک صورت حال،ہر1گھنٹےمیں10افراد کی موت

اعدادوشمار کے مطابق دہلی میں پیر کو کورونا وائرس (Covid-19) کی وجہ سے 240 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ جو ایک سال پہلے شروع ہوئی وبا کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 23,686 کیس درج کیے گئے ہیں۔ جو کہ 26.12 فیصد کی مثبت شرح ہے۔

  • Share this:
Covid-19 Updates:دہلی میں کوروناکی بھیانک صورت حال،ہر1گھنٹےمیں10افراد کی موت
علامتی تصویر

محکمہ صحت (Health Department) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دہلی میں پیر کو کورونا وائرس (Covid-19) کی وجہ سے 240 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ جو ایک سال پہلے شروع ہوئی وبا کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 23,686 کیس درج کیے گئے ہیں۔ جو کہ 26.12 فیصد کی مثبت شرح ہے۔ اس شہر میں گذشتہ پانچ دنوں میں مہلک وائرس کی وجہ سے 823 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔


اتوار کے روز دہلی میں روزانہ کورونا کے 25,462 تازہ کیسوں میں سب سے بڑی چھلانگ دیکھنے کو ملی جب کہ مثبت شرح 29.74 فیصد تک بڑھ گئی۔ ایک دن قبل حکام نے اس بیماری کی وجہ سے 161 اموات کی اطلاع دی تھی۔ہفتے کے روز شہر میں 24,375 کوویڈ۔19 کیسز اور 167 اموات کی اطلاع ملی۔ جمعہ کو 141 اور جمعرات کو 112 افراد ہلاک ہوئے۔


تازہ کیسوں کے ساتھ قومی دارالحکومت میں کورونا کی مجموعی تعداد 8,77,146 ہوگئی ہیں۔ تازہ ترین بلیٹن کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 12,361 ہے۔ بلیٹن میں بتایا گیا کہ کل 90,696 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جن میں 68,778 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ (RT-PCR) اور 21918 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (rapid antigen tests) شامل ہیں۔



اس میں مزید بتایا گیا کہ اب تک دہلی میں 7.87 لاکھ سے زیادہ مریضوں صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بلیٹن کے مطابق شہر میں سرگرم کیسوں کی تعداد ایک روز قبل 74,941 سے بڑھ کر 76,887 ہوگئی۔ اس نے بتایا کہ گھروں میں تنہائی میں رہنے والے افراد کی تعداد اتوار کے روز 34,938 سے بڑھ کر 37,337 ہوگئی ہے، جب کہ کنٹینٹ زون والے دن پہلے ہی 13,259 سے بڑھ کر 15,039 ہو گئے تھے۔

اس میں بتایا گیا کہ دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے دستیاب 18,231 بستروں میں سے 3,016 خالی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے کورونا وائرس (Coronavirus ) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قومی دارالحکومت میں 6 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے کیونکہ دہلی میں کورونا مثبت کی شرح 30 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔

دہلی میں کورونا مثبت کی شرح 30 فیصد سے بھی بڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ دہلی میں ہر تیسرا شخص اس وبا سے متاثر ہوسکتا ہے۔ سی ایم کیجریوال نے ایل جی انیل بائیجل (L-G Anil Baijal) کے ساتھ شدید بحث کے بعد یہ اعلان کیا۔دہلی کے وزیراعلی نے کہا کہ تمام نجی دفاتر کے ملٓازمین آنے والے 6 دن گھر سے کام کریں گے اور سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔ ضروری خدمات کو پابندیوں سے مستثنیٰ کیا جائے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 20, 2021 09:51 AM IST