تہاڑ جیل میں بند دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو میڈیکل گراؤنڈ پر کچھ شرائط کے ساتھ سپریم کورٹ سے ملی ضمانت

Youtube Video

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین جمعرات کو تہاڑ جیل کے باتھ روم میں چکر آنے کے بعد گر گئے تھے۔ انہیں ڈی ڈی یو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے اور انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین کی طبیعت جمعرات کو بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایل این جے پی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اب انہیں طبی بنیادوں پر سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔  نئی دہلی. سپریم کورٹ نے ستیندر جین کو طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ستیندر جین کو 6 ہفتوں کے لیے ضمانت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ستیندر جین ضمانت پر رہتے ہوئے میڈیا میں کوئی بیان نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ستیندر جین کو اپنی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرنی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی  کہا کہ ستیندر جین کو دہلی این سی آر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے ستیندر جین کو 11 جولائی تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔

    قابل ذکر ہے کہ دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین جمعرات کو تہاڑ جیل کے باتھ روم میں چکر آنے کے بعد گر گئے تھے۔ انہیں ڈی ڈی یو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے اور انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ستیندر جین کو دہلی کے ایل این جے پی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ستیندر جین کو گزشتہ ایک ہفتے میں دوسری بار اسپتال لایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ستیندر جین باتھ روم میں گرے تھے اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی تھی۔ فی الحال ان کا علاج چل رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: تہاڑ جیل کے باتھ روم میں گرے ستیندر جین کی حالت بگڑی، آکسیجن سپورٹ پر AAP لیڈر، اب LNJP میں شفٹ
    جیل میں بند سابق وزیر ستیندر جین کی طبیعت بگڑ ی، صفدر جنگ اسپتال لایا گیا، تقریباً 35 کلو وزن کم

     

    یہ بھی پڑھئے : اب نہیں خریدنا ہوگا دوا کا پورا پتا، ہر گولی پر لکھی ہوگی EXPIRY DATE اور ۔۔۔

    تہاڑ جیل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ جین باتھ روم میں گر گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے ستیندر جین کا طبی معائنہ کیا ہے اور ان کی صحت نارمل ہے۔ فی الحال انہیں ڈی ڈی یو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جین کو کمر، ٹانگوں اور کندھوں میں درد کی شکایت تھی۔ تہاڑ انتظامیہ کے مطابق ان کی سرجری ہونی ہے، ان کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ اس سے قبل بھی پیر کو انہیں ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: