உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈاکٹر کرن سنگھ نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام چھٹی کا کریڈٹ عوام اور وزیر اعظم کو دیا

    ڈاکٹر کرن سنگھ نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام چھٹی کا کریڈٹ عوام اور وزیر اعظم کو دیا۔ تصویر کریڈٹ: ٹوئٹر

    ڈاکٹر کرن سنگھ نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام چھٹی کا کریڈٹ عوام اور وزیر اعظم کو دیا۔ تصویر کریڈٹ: ٹوئٹر

    سابق مرکزی کابینہ وزیر اور ایم پی ڈاکٹر کرن سنگھ نے جموں وکشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو عام تعطیل قرار دینے کا خیر مقدم کیا اور اس کا سہرا جموں وکشمیر کے نوجوانوں اور عام لوگوں کو دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
    نئی دہلی: سابق مرکزی کابینہ وزیر اور ایم پی ڈاکٹر کرن سنگھ نے جموں وکشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو عام تعطیل قرار دینے کا خیر مقدم کیا اور اس کا سہرا جموں وکشمیر کے نوجوانوں اور عام لوگوں کو دیا۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے نیوز 18 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کام ہوگیا ہے، بہت پرانی جدوجہد چل رہی تھی، میرے بیٹوں نے بھی جب وہ جموں وکشمیر اسمبلی کے ممبر تھے، انہوں نے قرارداد پاس کی تھی، یہ بڑی خوشی کی بات ہے اور میں اس کے لئے خاص طور پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، نوجوانوں کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی، میں اپنے وزیر اعظم نریندرمودی کو بھی مبارکباددینا چاہتا ہوں، میں نے انہیں خط لکھا، مودی جی عوام کے دل کی دھڑکن کو سمجھتے ہیں۔

    مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان ہونے میں تاخیر اور طویل عرصہ گزرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ آہ کو چاہیے ایک عمر اثر ہونے تک۔ کسی بھی کام کے لئے وقت درکار ہوتا ہے اور کافی وقت لگتا ہے۔ ڈاکٹرکرن سنگھ نے کہا میں عام لوگوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں ہو کہ لوگوں کو میرے والد مہاراجہ ہری سنگھ کو صرف انضمام پر دستخط کرنے کے لئے یاد نہیں کرنا چاہئے بلکہ انھوں نے اپنی ریاست میں دلتوں کے لئے مندر کھولے، جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی عمارت تعمیر کرائی۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اسکول، کالج بنوائے۔ جموں وکشمیر بینک کا قیام کیا، اسپتالوں کی تعمیر کرائی۔

    ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ میں اپنے وزیر اعظم نریندرمودی کو بھی مبارکباددینا چاہتا ہوں، میں نے انہیں خط لکھا، مودی جی عوام کے دل کی دھڑکن کو سمجھتے ہیں۔
    ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ میں اپنے وزیر اعظم نریندرمودی کو بھی مبارکباددینا چاہتا ہوں، میں نے انہیں خط لکھا، مودی جی عوام کے دل کی دھڑکن کو سمجھتے ہیں۔


    ڈاکٹرکرن سنگھ نے بی جے پی کے ذریعہ اپنے سر پر سہرا باندھنے کے سوال پرکہا یہ تمام لوگوں کی خواہش تھی، جو پوری ہوئی ہے، کسی سیاسی پارٹی کو اس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہئے کہ صرف ہماری وجہ سے ہوا ہے، یہ سبھی لوگوں کا مطالبہ تھا، مرکز میں اور جموں وکشمیر میں بی جے پی کی حکومت ہے، اس کا کریڈٹ انہیں جائے گا، لیکن ہمیں اس سے آگے بڑھ کر ریاست کی ترقی کی بات کرنی چاہئے۔

    ڈاکٹر کرن سنگھ نے غلام نبی آزاد کے بارے میں کہا کہ غلام نبی آزاد نے اپنا فیصلہ کیا، لوگوں کو ان کی وزارت اعلیٰ کا دور یاد ہے، جموں وکشمیر میں ان کا اثر ہوگا، لیکن ریاست سے باہر مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اثر ہوگا۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا کچھ حد تک ازالہ ہوچکا ہے، شیخ عبداللہ نے میرے والد کو مجبورکیا، انہیں جموں وکشمیر ریاست چھوڑنی پڑی، پہلے ان سے کہا گیا ہے مہینے کے لئے چلے جائیں، لیکن میں ان کی باقیات لے کر ریاست میں آیا۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا دوسرا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ ڈوگرہ طبقہ کا اپنا وجود ہے، انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

    غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعہ گزشتہ روز 23 ستمبر یعنی مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ اعلان کی خبر سے بی جے پی جموں وکشمیر اور راجپوت نمائندوں نے منوج سنہا سے ملاقات کی تھی، اس کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تین ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔ اس سلسلے میں جلد ہی نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: