سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائی گئی، اب ملے گی زیڈ پلس سکیورٹی

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے ۔ منموہن سنگھ كو اگرچہ زیڈ پلس سکیورٹی جاری رہے گی ۔

Aug 26, 2019 12:13 PM IST | Updated on: Aug 26, 2019 12:15 PM IST
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائی گئی، اب ملے گی زیڈ پلس سکیورٹی

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائی گئی

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے ۔ منموہن سنگھ كو اگرچہ زیڈ پلس سکیورٹی جاری رہے گی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم اور سابق وزرائے اعظم کو ایس پی جی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے ۔

وزارت داخلہ کے افسر نے پیر کو بتایا’’موجودہ دورکا سکیورٹی جائزہ معمول کے مطابق ہونے والا ایک پیشہ ورانہ کام ہے ۔ یہ سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے پر مبنی ہے ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو زیڈ پلس سکیورٹی ملتی رہے گی‘‘۔

ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کی ایس پی جی سکیورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے ۔ اس کے بعد اب صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور گاندھی خاندان کو ہی ایس پی جی سکیورٹی جاری رہے گی ۔ اکتوبر 1984 میں اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد 1985 میں ایس پی جی قائم کی گئی تھی ۔

Loading...

Loading...