سی بی آئی حراست میں چدمبرم نے جی ڈی پی کےاعداد وشمارپرکیا طنز

 منگل کو پی چدمبرم دہلی کی ایک عدالت میں اپنی عرضی پرسماعت کےلئےپہنچےتھے۔ آج جب صحافیوں نےان سے پوچھا کہ آپ اپنی حراست کولےکرکچھ کہنا چاہتےہیں اس پرچدمبرم نے جواب دیا کہ جی ڈی پی پانچ فیصد ہے۔

Sep 03, 2019 08:52 PM IST | Updated on: Sep 03, 2019 08:52 PM IST
سی بی آئی حراست میں چدمبرم نے جی ڈی پی کےاعداد وشمارپرکیا طنز

پی چدمبرم نے جی ڈی پی کےاعداد و شمار پرحکومت پرطنزکیا۔

نئی دہلی: کانگریس کےسینئررہنما اورسابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نےگذشتہ ہفتہ جاری ہونے والےمجموعی گھریلوپیداوار(جی ڈی پی) کےاعداد و شمارپرحکومت پرطنزکرتے ہوئے منگل کوسوال کیا کہ یہ ’پانچ فیصد‘ کیا ہوتا ہے۔ قابل ذکرہےکہ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال 30 جون کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5 فیصد تھی جو سوا چھ سال کی کم ترین سطح ہے۔

آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحویل میں بھیجےگئے پی چدمبرم کویہاں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیشی کےبعد عدالتی احاطےکے باہرنامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں یہ طنزکیا ، حالانکہ ان سے سوال ان کی حراست میں توسیع کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ عدالت نےان کی تحویل میں 5 ستمبرتک توسیع کردی ہے۔

میڈیا کےسوالوں کے جواب میں ، کانگریس کے رہنما نےہاتھ ہلانے کی شکل بناتےہوئےکہا پانچ فیصد؟ یہ 5 فیصد کیا ہے؟ کیا آپ کو پانچ فیصد یاد ہے؟ بعد میں کانگریس پارٹی نے پی چدمبرم کےاس ویڈیوکواپنےآفیشل ٹوئیٹرہینڈل پرشیئرکیا اورلکھا 'چدمبرم نےایک بارپھراس بات کی یاد دہانی کرائی ہےکہ بی جے پی کی حکومت ان سے کیوں ڈرتی ہے۔ کانگریس نے لکھا کہ سابق وزیر خزانہ کا اشارہ حالیہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار کی طرف تھا۔ چدمبرم کو21 اگست کو آئی این ایکس میڈیا کیس میں منی لانڈرنگ کےالزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ کانگریس اس کوحکومت کی جانب سے سیاسی بدنیتی کا عمل قرار دے رہی ہے۔

Loading...