کوئمبتور: تمل ناڈو کے کوئمتبور میں ہوا دھماکہ یقینی طور سے دہشت گردانہ واقعہ تھا۔ اعلیٰ خفیہ ذرائع نے پیر کو سی این این-نیوز18 کو یہ اطلاع دی۔ دراصل، اتوار کو یہاں ایک سلینڈر دھماکہ میں جمیشہ مبین نامی شخص کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے گھر کی چھان بین کرنے پر پولیس کو وہاں سے پوٹاشیم نائٹریٹ اور سلفر جیسا دھماکو مادہ ملا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مبین نے اپنے موبائل فون کی ڈسپلے تصویر پر لکھا تھا کہ ’اگر میری موت کی خبر آپ تک پہنچتی ہے تو میری غلطیوں کو معاف کردینا، میری خامیوں کو چھپانا اور جنازہ میں ضرور حصہ لے کر میرے لیے دعا کرنا‘۔ ذرائع کے مطابق، اس کے اس میسیج سے خودکش مشن کے اشارے ملتے ہیں۔
ISIS ماڈیول پر شکعہدیداروں نے بتایا کہ سری لنکا میں سال 2019 میں ایسٹر تہوار کے موقع پر ہوئے دھماکوں کے بعد اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ تعلقات کے شک میں گرفتار کیے گئے کوئمبتور کے رہائشی محمد اظہرالدین کے آٹھ معاونین کو پوچھ تاچھ کے لیے اٹھایا گیا تھا۔ ان کی پہچان عمر فاروق، رزاق، قبلہ بشیر، مجرم کچن بحاری کے بہنوئی اور صنوفر کے صدام حسین نامی تین لوگوں کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمر فاروق نے اپنے فون کو فارمیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر سے پوچھ تاچھ کے دوران مبین کا نام بھلے نہیں آیا، لیکن وہ اظہرالدین کے ماڈل کا حصہ ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ مبین کی جانب سے سلینڈر لوڈ کرنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج ملا ہے اور اس کے معاونین کی پہچان کرنے کے لئے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
کوٹئی ایشورن مندر کے ٹھیک سامنے ہوا تھا دھماکہبتادیں کہ کوئمبتور کے اُکادم علاقے میں کوٹٹئی ایشورن مندر کے ٹھیک سامنے علی الصبح قریب 4 بجے ایک ماروتی کار میں دھماکہ ہوا۔ وہاں سے دو گیس سلینڈر، کنچے اور کیل ملے ہیں۔ اس دھماکہ میں کار میں سوار ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ وہیں مندر کے سامنے کی اسبسطاس شیٹ تباہ ہوگئی، حالانکہ اس میں کوئی دیگر زخمی نہیں ہوا۔
پولیس جانچ میں مبین کی پہچان اس دھماکہ کے لیے ذمہ دار شخص کے طو رپر ہوئی۔ وہ پیسہ سے کباڑ ڈیلر ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے سلینڈر لوڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
تمل ناڈو کے طلبہ نے ٹول پلازہ پر مچایا ہنگامہ، ٹریفک کو روکا، جم کر کی مارپیٹ،دیکھئے ویڈیو
یہ بھی پڑھیں:
دہلی ایشیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل نہیں، سی ایم کیجریوال نے کہا – ہم نے سخت محنت کعہدیداروں نے کہا کہ یہ آئی ایس آئی ایس کا کٹروادی گروپ ہے، جو پہلے لشکرطیبہ سے جڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شروعات سے ہی اندیشہ تھا کہ یہ خودکش دھماکہ ہوسکتا ہے۔ وہ یہاں علی الصبح 4 بجے ہی پہنچ گیا تھا، تا کہ صبح مندر میں سب سے زیادہ بھیڑ ہونے پر دھماکہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا جاسکے، لیکن سرکٹ فکسنگ کے دوران اس میں دھماکہ ہو گیا اور اس کی پلاننگ فیل ہوگئی۔ یہ معاملہ اب این آئی اے کے پاس جاسکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔