உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    EXCLUSIVE: بچوں کے لیےبھی جلد ہی کووڈ۔19 ویکسین ملے گی؟ ماہرین کا پینل کرے گا فیصلہ

    دہلی میں 2,067 نئے انفیکشن میں سے 30 فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے۔

    دہلی میں 2,067 نئے انفیکشن میں سے 30 فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ SEC کا اجلاس دوپہر کو مقرر ہے اور ممکنہ طور پر کوربیویکس کے محدود ہنگامی استعمال سے متعلق سفارشات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ ویکسین فی الحال 12 تا 14 سال کی عمر کے بچوں کو لگائی جا رہی ہے۔

    • Share this:
      چونکہ اس مہینے کووڈ۔19 کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے اور دہلی-این سی آر (Delhi-NCR) کے اسکولوں میں کلسٹر پھیلنے کی رپورٹس آرہی ہیں۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ اسی دوران ڈرگ ریگولیٹر DCGI کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی آج یعنی 21 اپریل 2022 بروز جمعرات کو میٹنگ کرے گی تاکہ پانچ سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بائیولوجیکل ای کے کوربیویکس (Biological E’s Corbevax) کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

      حکومتی ذرائع نے بتایا کہ SEC کا اجلاس دوپہر کو مقرر ہے اور ممکنہ طور پر کوربیویکس کے محدود ہنگامی استعمال سے متعلق سفارشات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ ویکسین فی الحال 12 تا 14 سال کی عمر کے بچوں کو لگائی جا رہی ہے۔

      ہندوستان میں نابالغوں کے لیے کووڈ 19 ویکسینیشن کا آغاز 3 جنوری کو ہوا تھا جس میں 15 تا 18 سال کی عمر کے افراد کو پہلے ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ اس مہم کو 16 مارچ کو بڑھایا گیا تھا تاکہ 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو شامل کیا جا سکے۔ ہندوستان فی الحال 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو دو کووِڈ ویکسین لگا رہا ہے۔

      ہندوستان بائیوٹیک کا کوربیویکس فی الحال 15 تا 18 سال کی عمر کے بچوں کو نجی اور سرکاری ویکسینیشن مراکز میں دیا جا رہا ہے، جب کہ بائیولوجیکل ای کے کوربیویکس صرف سرکاری مراکز میں 12 تا 14 سال کی عمر کے بچوں کو دیا جا رہا ہے۔

      کوربیویکس ویکسین ہندوستان کی کووڈ کے خلاف مقامی طور پر تیار کردہ ریسیپٹر بائنڈنگ ڈومین (RBD) پروٹین سب یونٹ ویکسین ہے، اسی طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے جیسے ہیپاٹائٹس-بی ویکسین میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ویکسین 28 دن کے وقفے کے ساتھ دو خوراکوں کے شیڈول کے ساتھ انٹرماسکلر راستے سے لگائی جاتی ہے۔

      دہلی، اتر پردیش اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں نے حالیہ دنوں میں قومی دارالحکومت کے علاقے میں کوویڈ 19 کے انفیکشن میں اضافے کے بعد شہروں اور قصبوں میں ماسک پہننے کو دوبارہ لازمی قرار دے دیا۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان، لیکن پہلے سے وعدہ شدہ اردو کی 558 ملازمتیں ہنوز خالی!

      دہلی میں 2,067 نئے انفیکشن میں سے 30 فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے۔ جو ہندوستان میں بدھ کے روز رپورٹ کیے گئے ہیں، جس سے ملک کی مجموعی تعداد 43 ملین سے زیادہ ہوگئی۔ ملک بھر میں اموات میں 40 کا اضافہ ہوا۔ زیادہ تر کیرالہ سے کل تعداد 522,006 ہوگئی ہے۔

      مزید پڑھیں: TMREIS: تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول میں داخلوں کی آخری تاریخ 20 اپریل، 9 مئی سے امتحانات

      چند ہفتے قبل ماسک نہ پہننے کے جرمانے سمیت بیشتر احتیاطی تدابیر کو ختم کرنے کے بعد حالیہ دنوں میں روزانہ انفیکشن کی تعداد تقریباً ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ پچھلے سال اس وقت کے آس پاس، ہندوستان عالمی سطح پر کیسز اور اموات کی ریکارڈ تعداد کی اطلاع دے رہا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: