پڑھیں : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایکسکلوزیو انٹرویو کی 10 خاص باتیں

آئیے ہم آپ کو وزیر اعلی کے ایکسکلوزیو انٹرویو کی 10 خاص باتیں بتاتے ہیں ۔

Sep 19, 2019 10:57 PM IST | Updated on: Sep 19, 2019 10:57 PM IST
پڑھیں : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایکسکلوزیو انٹرویو کی 10 خاص باتیں

پڑھیں : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایکسکلوزیو انٹرویو کی 10 خاص باتیں

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نیوز 18 کے ساتھ خاص بات چیت کی ۔ نیوز 18 نیٹ ورک گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے سوالوں کے جواب میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی معاملات پر کھل کر بات چیت کی ۔ لا اینڈ آرڈر سے لے کر اقتصادی محاذ پر ریاست کی موجودہ صورتحال سے وابستہ سوالات کے جوابات دئے ۔

وزیر اعلی نے ان لوگوں کو بھی آئینہ دکھایا جو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کی مخالفت کررہے ہیں ۔ گورکھپور میں واقع گورکشناتھ پیٹھ میں ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو دئے انٹرویو میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بھی بتایا کہ کیسے وہ تین دن کے اندر اترپردیش کے وزیر اعلی بن گئے ۔

وزیر اعلی کے انٹرویو کی کچھ خاص باتیں :۔

آرٹیکل 370 پر یوگی نے کہی یہ بات

Loading...

آرٹیکل 370 پر یوپی کے وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ اس کو ختم کرنے کیلئے پورا ملک متحد ہو کر وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے جرات مندانہ فیصلہ کے ساتھ کھڑا ہے ، لیکن کچھ لوگوں کو مخالفت کرنی ہے ۔ ان کو نہیں معلوم کہ وہ مخالفت کس چیز کی کررہے ہیں ، لیکن وہ مخالفت کیلئے مخالفت کرتے ہیں ۔

این آر سی پر بولے سی ایم یوگی

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آسام میں نافذ کیا گیا نیشنل رجسٹر آف سٹیزن سے ہندوستان کی نیشنل سیکورٹی کو مضبوطی ملے گی ۔ اس کو ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی نافذ کیا جانا چاہئے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یقین دلایا کہ بی جے پی آسام کی ہی طرح ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی این آر سی نافذ کرے گی ۔ ملک میں دراندازی کرنے والے بنگلہ دیشی ہوں ، پاکستانی ہوں یا کسی دوسرے ملک کے ہوں ، سبھی کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

yogi-adityanath-rahul-joshi-04

اجودھیا مالکانہ حق پر یوگی آدتیہ ناتھ کا دعوی

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ مسلم فریق اسی وقت ثالثی کے ذریعہ اس معاملہ کو حل کرلیتا ، جب سپریم کورٹ نے ثالثی کا موقع دیا تھا ، لیکن یہ نہیں ہوا ۔ کوئی شخص اسی وقت کسی نتیجہ تک پہنچ سکتا ہے جب وہ مثبت طریقہ سے سوچتا ہو ، لیکن جب لوگ بضد ہوجاتے ہیں تو سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرسکتا ہے ۔ اترپردیش حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے ۔ فیصلہ حقائق اور ثبوتوں کے بنیاد پر لیا جارہا ہے ۔ ہمیں پوری امید ہے اور ہم فیصلہ کو تسلیم کریں گے ۔ اس سے پہلے بھی ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کیا ہے ۔

سووچھ بھارت ابھیان سے انسیفلائٹس سے پاک ہوگا اترپردیش

وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ شروع کیا گیا سووچھ بھارت ابھیان ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔ اس بنیاد پر مجھے پورا یقین ہے کہ ہم ریاست میں انسیفلائٹس کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ یہ ایک خواب کے حقیقت میں تبدیل ہونے جیسا تجربہ ہوگا ۔

یوپی میں اقتصادی سست رفتاری کا اثر نہیں

وزیر اعلی نے کہا کہ پوری دنیا پر اقتصادی سست رفتاری کا اثر ہوا ہے اور اس کا اثر ہندوستان پر بھی پڑا ہے ۔ حالانکہ اترپردیش اس سے متاثر نہیں ہوگا کیونکہ ریاست نے زراعت اور چھوٹی ، درمیانی اور متوسط صنعت کے شعبہ میں بہترین ترقی درج کی ہے ۔

غیر قانونی سلاٹر ہاوس پر پابندی کی وجہ سے یوپی میں نہیں ہوئی ماب لنچنگ : یوگی آدتیہ ناتھ

علی بنام بجرنگ بلی پر وزیر اعلی نے کہی یہ بات

وزیر اعلی نے کہا کہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے ، اگر آپ کے پاس ایک ووٹ بینک ہے تو ہمارے پاس بھی ایک ووٹ بینک ہے ۔ اگر آپ کو اپنے ووٹ بینک پر فخر ہے تو ہمیں بھی اپنے ووٹ بینک پر فخر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی تقریر میں کسی ذات یا خاص طبقہ کا تذکرہ نہیں کیا تھا ، مجھے لگتا ہے کہ ایک عام ہندو بجرنگ بلی کی پوجا کرتا ہے ، لیکن مایا وتی نے ایک خاص طبقہ سے ووٹ کیلئے اپیل کی تھی ، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے اور عوام نے اس پر غور کیا ۔

اناو آبروریزی کیس

وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں بڑھتے جرائم کو روکنے اور مجرموں سے نمٹنے کیلئے یوپی پولیس کو خاص رعایتیں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اناو ریپ کیس جیسے مجرمانہ معاملات لوگوں کی ذہنیت سے وابستہ ہوتے ہیں ۔

ہندی زبان کو لے کر امت شاہ کی حمایت میں آئے سی ایم یوگی

ہندی زبان کو لے کر جاری تنازع میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے امت شاہ کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان ہندوستان کو ایک لڑی میں پرونے والی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والی زبان ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر ہم مقامی زبانوں کے ساتھ ساتھ ہندی کو فروغ دیں تو یہ بہت اچھا ہوگا ۔

یوگی آدتیہ ناتھ کا نیوز 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو

گائے سے محبت پر یوگی نے کہی یہ بات

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی گائے سے محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ وہ خواہ لکھنو میں ہوں یا گورکھپور میں واقع پیٹھ میں ، وہ کبھی گئو سیوا کرنا نہیں بھولتے ۔ انہوں نے بتایا کہ گورکشناتھ پیٹھ میں تقریبا 300 گائیں ہیں اور سبھی کو ان کے نام سے جانتے ہیں ۔

ٹھاکر واد کے الزام پر دی یہ صفائی

اترپردیش میں ٹھاکر برادری کے افسران کو اعلی عہدوں پر فائز کرنے کے الزامات کی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو لیول پر بڑے عہدوں پر افسران کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے نہ کہ ذات کی بنیاد پر ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مجھ پر ٹھاکرواد کا الزام لگانے والے الیکشن میں اپنی ضمانت بھی نہیں بچا سکے ۔ اس کے بعد سے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔

Loading...