ایکسکلوزیو انٹرویو : امت شاہ نے کہا : نتیش کمار کی قیادت میں ہی بہار اسمبلی الیکشن لڑے گی بی جے پی

آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور جے ڈی یو ایک ساتھ نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑے گی ۔

Oct 16, 2019 11:25 PM IST | Updated on: Oct 16, 2019 11:35 PM IST
ایکسکلوزیو انٹرویو : امت شاہ نے کہا : نتیش کمار کی قیادت میں ہی بہار اسمبلی الیکشن لڑے گی بی جے پی

ایکسلوزیو انٹرویو:امت شاہ نے کہا: بہار انتخابات میں نتیش کمار ہی رہیں گے این ڈی اے کا چہرہ

آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور جے ڈی یو ایک ساتھ نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑے گی ۔ نیوز 18 نیٹ ورک گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان مبینہ اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اٹل تھا اور نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑا جائے گا ۔

امت شاہ نے کہا کہ جے ڈی یو اور بی جے پی ایک ساتھ نتیش کمار کی لیڈرشپ میں الیکشن لڑے گی اور یہ بالکل واضح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سطح پر دونوں پارٹیاں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کام کررہی ہیں اور ریاست میں موجودہ وزیر اعلی کی لیڈرشپ میں کام کریں گی ۔

Loading...

جب ان سے دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کے بارے میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ اتحاد میں ہمیشہ اختلافات رہتے ہیں اور اس کو ایک صحت مند اتحاد کے طور پر سمجھا جانا چاہئے ۔ صرف یہ مت بھید من بھید میں نہیں بدلنا چاہئے ۔

خیال رہے کہ  دونوں اتحادی پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں اس وقت شروع ہوئی تھیں ، جب نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو نے ، جب مودی کابینہ میں شمولیت کی پیش کش کی گئی تو حکومت میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا ۔ اس کے بعد نتیش کمار نے ریاست میں اپنی کابینہ میں توسیع کی اور جے ڈی یو کے زیادہ لیڈروں کو اس میں جگہ دی ۔ دونوں پارٹیوں نے ریاست میں ہوئی افطار پارٹیوں میں بھی شرکت نہیں کی تھی ، جس کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی افواہ کو مزید تقویت ملی ۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں یہ باتیں کہیں ۔ یہ انٹرویو نیٹ ورک 18 ٹی وی چینلوں پر جمعرات 17 اکتوبر نشر کیا جائے گا ۔ اردو نیوز 18 ڈاٹ کام دن بھر اس انٹرویو کی خصوصی کووریج کرتا رہے گا ۔

Loading...