ایکسکلوزیو: ذات پات، کنبہ پروری، اور پولرائزیشن کی سیاست سے نجات، مودی کی 3 بڑی حصولیابیاں

امت شاہ نے نیوز 18 نیٹ ورک گروپ کے چیف ایڈیٹر ان چیف چیف راہل جوشی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سیاست میں ذات پات اور کنبہ پروری کا خاتمہ اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف جنگ پی ایم مودی حکومت کی تین خاص حصولیابیاں ہیں۔

Oct 17, 2019 05:03 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 05:05 PM IST
ایکسکلوزیو: ذات پات، کنبہ پروری، اور پولرائزیشن کی سیاست سے نجات، مودی کی 3 بڑی حصولیابیاں

وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ نے طلاق ثلاثہ بل کی منظوری کے بعد اسے ہندوستان کےلئے تاریخی قرار دیا ہے۔ تصویر: فائل فوٹو

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ نےذات پات پر مبنی سیاست کے خاتمے کووزیر اعظم نریندر مودی کی تین بڑی حصولیابیوں میں بتایا ہے۔ امت شاہ نے نیوز 18 نیٹ ورک گروپ کے چیف ایڈیٹر ان چیف چیف راہل جوشی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سیاست میں ذات پات اور کنبہ پروری کا خاتمہ اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف جنگ پی ایم مودی حکومت کی تین خاص حصولیابیاں ہیں۔

AMIT_SHAH_Pointers (3)

Loading...

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا 1960 کے وقت یہ تین بڑی برائیوں کے طور پر موجود تھیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہندستانی سیاست سے کبھی دور نہیں ہوں گی۔  اب کئی سالوں بعد ہندستان نے ان تین برائیوں کو تیاگ دیا ہے۔ 1965-66 کے بعد یہ مان لیا گیا تھا کہ یہ تینوں چیزیں ہندستانی سیاست میں شامل ہیں لیکن اب مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ 2014 سے لیکر 2019 کے درمیان ہندستانی سیاست  ان سب سے آگے بڑھی ہے۔

امت شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کی طرف خاص دھیان دیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں ریاست کو بھرپور مالی مدد حاصل کرائی گئی ہے۔ کانگریس کے دور اقتدار میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے اپنی جیت ک بھروسہ دلاتے ہوئے کہا ہم اقتدار میں واپسی کریں گے۔ پارٹی ریاست میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنے گی۔

Loading...