உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو : کانگریس کی نیائے اسکیم پر پی ایم مودی نے کہا : 60 سال کی ناانصافی کا یہ قبول نامہ ہے

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کی نیائے اسکیم کو 60 سال کے اقتدار کے دوران کی گئی ناانصافیوں کا قبول نامہ قرار دیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں کانگریس کے انتخابی نعرے اب نیائے ہوگا پر بھی جم کر نشانہ سادھا ۔

    • Share this:

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کی نیائے اسکیم کو 60 سال کے اقتدار کے دوران کی گئی ناانصافیوں کا قبول نامہ قرار دیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں کانگریس کے انتخابی نعرے اب نیائے ہوگا پر بھی جم کر نشانہ سادھا ۔ دراصل لوک سبھا انتخابات 2019 کو لے کر کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ مرکز میں اس کی حکومت بنی تو وہ غریبوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فی ماہ 6000 روپے یعنی سالانہ 72000 روپے دے گی ۔ کانگریس نے اس کو نیائے کا نام دیا ہے ۔

      وزیر اعظم مودی سے جب کانگریس کی نیائے اسکیم کو لے کر پوچھا گیا کہ کیا یہ ان کیلئے کوئی گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے ؟ تو وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کا جو اہم مدعا ہے وہ ہے اب نیائے ہوگا ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ یہ اعتراف کرتے ہیں کہ 60 سال کے اقتدار میں انہوں نے ناانصافی کی ۔

      وزیر اعظم مودی نے اس کے ساتھ ہی کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ نیائے کی بات کرتے ہیں تو 1984 کے فسادات کے متاثرین سکھوں کے ساتھ ظلم ہوا ، وہ بھی انصاف مانگ رہے ہیں ، کیا وہ ان کو انصاف دیں گے ۔ تین طلاق سے متاثر بہنیں بھی انصاف مانگ رہی ہیں ، کیا کانگریس کی یہ اسکیم انہیں انصاف دے گی ۔ چھتیس گڑھ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے جن کسانوں سے قرض معافی کا وعدہ کیا گیا تھا ، وہ کسان انصاف مانگ رہے ہیں کہ آپ نے تو 10 دن کہا تھا 100 دن ہوگئے ، انصاف کب ملے گا ۔ بھوپال کے گیس متاثرین انصاف مانگ رہے ہیں کہ آپ نے کیوں گنہگاروں کو بیرون ملک جانے کیلئے ہوائی جہاز کا بندوبست کردیا تھا وہ انصاف مانگ رہے ہیں ؟ ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ملک کے معروف سائنسداں نمبی نارائن انصاف مانگ رہے ہیں ، جنہیں جھوٹے کیس میں پھنساکر کانگریس حکومت نے جیل میں ڈال دیا ۔ اب کانگریس انہیں انصاف دے گی ؟ سمجھوتہ دھماکہ سے وابستہ جھوٹے معاملات میں جیل میں ڈال دئے گئے لوگ انصاف مانگ رہے ہیں ۔
      First published: