ایکسکلوزیو انٹرویو : یوپی میں مسلمانوں کی آبادی 18 فیصد ، مگر سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد زیادہ : یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نیٹ ورک 18 کے ساتھ ایک ایکسکلوزیو انٹرویو میں مسلمانوں سے متعلق معاملات پر کھل کر بات چیت کی اور کہا کہ حکومت کی اسکیموں کا فائدہ بلا تفریق ہر کسی تک پہنچنا چاہئے ۔

Sep 18, 2019 10:20 PM IST | Updated on: Sep 18, 2019 10:20 PM IST
ایکسکلوزیو انٹرویو : یوپی میں مسلمانوں کی آبادی 18 فیصد ، مگر سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد زیادہ : یوگی آدتیہ ناتھ

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ۔ فائل فوٹو

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نیٹ ورک 18 کے ساتھ ایک ایکسکلوزیو انٹرویو میں مسلمانوں سے متعلق معاملات پر کھل کر بات چیت کی اور کہا کہ حکومت کی اسکیموں کا فائدہ بلا تفریق ہر کسی تک پہنچنا چاہئے ۔ نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا خصوصی انٹرویو کیا ۔ انہوں نے کئی اہم معاملات پر بات چیت کی ۔ اس انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اجودھیا ، آبادی کنٹرول اور ہندی کو قومی زبان بنائے جانے جیسے معاملات پر بھی گفتگو کی ۔

اس سوال کے جواب میں کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے والے یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعلی کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ میں کافی فرق ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندتوا کی سخت لائن لیتے ہوئے الیکشن میں انٹری کی ، مگر اب وہ بدل گئے ہیں ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ غریب غریب ہے ، حکومت کی اسکیموں کا فائدہ بلا تفریق ہر کسی تک پہنچنا چاہئے ۔

Loading...

یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ سال 2014 میں مودی جی نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کہی تھی ، یہ کوئی نعرہ نہیں ہے ، یہ ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اس کو زمینی سطح تک لے کر گئے ۔ اگر ہم نے 25 لاکھ گھر دئے تو سارے گھر ہندووں کیلئے نہیں تھے ۔ اترپردیش میں 18 فیصد مسلم آبادی ہے ، مگر فائدہ حاصل کرنے والوں میں 30-35 فیصد مسلمان ہیں ۔

اس سوال کے جواب میں کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ 18 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے ، مگر فائدہ حاصل کرنے والے لوگ زیادہ ہیں ، یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہاں ، یہ تقریبا دوگنا ہے ، وہ لوگ غریب ہیں ، انہیں فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور ہم نے ان تک پہنچایا ہے ۔ ہم ان کی اس لئے مدد نہیں کررہے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں ، ہم نے ایک کرائٹ ایریا بنا رکھا ہے اور جو بھی اس میں آئے گا ، اس کو فائدہ ملے گا ۔

Loading...