Exclusive: خالصتان حامی امرتپال سنگھ کے پیچھے آئی ایس آئی، ذرائع نے کہا: سوشل میڈیا سے کرائی فنڈنگ

Exclusive: خالصتان حامی امرتپال سنگھ کے پیچھے آئی ایس آئی، ذرائع نے کہا: سوشل میڈیا سے کرائی فنڈنگ ۔  (File pic: PTI)

Exclusive: خالصتان حامی امرتپال سنگھ کے پیچھے آئی ایس آئی، ذرائع نے کہا: سوشل میڈیا سے کرائی فنڈنگ ۔ (File pic: PTI)

Exclusive : پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ذریعہ خالصتانی حامی امرتپال سنگھ کو پیسہ فراہم کرانے کیلئے سوشل میڈٰیا پر بڑی مہم چلائی جارہی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ذریعہ خالصتانی حامی امرتپال سنگھ کو پیسہ فراہم کرانے کیلئے سوشل میڈٰیا پر بڑی مہم چلائی جارہی ہے ۔ اعلی خفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کناڈا ، یوکے اور دیگر کئی ممالک میں فیس بک، انسٹاگرام کے ذریعہ ہزاروں تصویریں اپ لوڈ کی جارہی ہیں ۔ پاکستانی ایجنسی ان تصویروں میں ہندوستان میں سکھوں کے مبینہ استحصال کی جھوٹی تشہیر کررہی ہے ۔ ان کا اشتہار بھی دیا جاتا ہے اور یہ اشتہار کناڈا ، برطانیہ اور جرمنی میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق ان اشتہارات کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ صرف 18 ۔ 25 سال کے نوجوان سکھوں کے اکاونٹس میں جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتہار سکھ ناموں اور سرنیم جیسے سنگھ ، کور وغیرہ ہدف بنائے گئے ہیں ۔ ان اشتہارات کی ادائیگی کی جاتی ہے اور تقریبا ایک سال تک چل سکتا ہے ۔ خالصتانی علاحدگی پسند امرتپال سنگھ کو بالواسطہ طور پر فنڈ مہیا کرانے کیلئے پاکستان براہ راست لوگوں تک رسائی پہنچ بنا رہا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ وہ ظلم دکھانے، سکھ مظالم کی تصویروں والے کپڑے، کار کے سامان وغیرہ بیچنے کی سازش رچ چکا ہے ۔

    ذرائع نے کہا کہ ان کے ذریعہ سے آئی ایس آئی اور اس کے لوگ فنڈنگ کیلئے لاکھوں ڈالر بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتہارات سیدھے طور پر سکھ علاحدگی سپند لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈراوالے کو امرتپال سنگھ سے جوڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وارث پنجاب دے کے بانی امرتپال کو بھنڈراوالے کی طرح چلنے اور بات کرنے، سر پر پگڑی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ۔ امرتپال 1984 میں آپریشن بلیو اسٹار میں مارے گئے علاحدگی پسند لیڈر بھنڈراوالے کی طرح بھی نظر آتا ہے ۔

    خفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی پوسٹ میں کئے گئے کمنٹس ہندوستانی پنجاب سے کئے گئے کمنٹس نہیں ہیں، لیکن ان کی زبان سے پتہ چلتا ہے کہ وہ پاکستان کے پنجاب صوبہ سے کئے جارہے ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: شیوموگا ایئرپورٹ افتتاح: وزیراعظم نے کہا: اب 'ہوائی چپل' پہننے والا بھی کرے گا 'ہوائی سفر'


    یہ بھی پڑھئے: منیش سسودیا کو لگا بڑا جھٹکا، عدالت نے چار مارچ تک سی بی آئی حراست میں بھیجا


     

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انہیں صرف کناڈا ، جرمنی یا یوکے کے طور پر جگہ کے ساتھ وی پی این کا استعمال کرنے پر دیکھا جاسکتا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: