اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کل سے کھلے گا کرتارپور کاریڈور ، عقیدت مندوں کیلئے منفی آرٹی ۔ پی سی آر رپورٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضروری

    Covid Rules Kartarpur Corridor: عقیدت مندوں کیلئے یہ جانکاری انتہائی ضروری ہے کہ کرتار پور کاریڈور سے سفر کرنے والے سبھی مسافروں کو 72 گھنٹے میں کرائے گئے آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لے جانا لازمی ہوگا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی حکومت نے سکھ عقیدت مندوں کیلئے کل سے کرتار پور کاریڈور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان میں واقع گرودوارہ دربار صاحب کے درشن کیلئے عقیدت مندوں کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ہوگا ۔ عقیدت مندوں کیلئے یہ جانکاری انتہائی ضروری ہے کہ کرتار پور کاریڈور سے سفر کرنے والے سبھی مسافروں کو 72 گھنٹے میں کرائے گئے آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لے جانا لازمی ہوگا ۔ کرتارپور گرودواہ میں بھی پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح وہاں کی کورونا گائیڈ لائنس پر عمل کرنا ضروری ہوگا ۔

      دراصل کرتار پور کاریڈور پنجاب کے گروداس پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک گرودوارہ سے پاکستان کے گرودوارہ دربار صاحب کو جوڑتا ہے ۔ پاکستان کے Evacuee Trust Property Board کے چیئرین عامر احمد نے نیوز18 سے کہا کہ پہلے سکھ جتھہ کا خیرمقدم کرنے کیلئے پاکستان نے تیاری کرلی ہے اور پہلا سکھ جتھہ بدھ کو کرتار پور گرودوارہ کا درشن کرے گا ۔ گرودوارہ کا رکھ رکھاو کرنے والے بورڈ کے چیئرمین نے نیوز18 سے کہا کہ پاکستان پہنچنے پر سبھی عقدت مندوں کا ٹمپریچر چیک ہوگا ۔ اگر کسی عقیدت مند میں کورونا کی علامت نظر آئے گی تو انہیں آئیسولیٹ کرکے ان کی پروفائلنگ کی جائے گی ۔

      ساتھ ہی سفر کے دوران ماسک اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔ عامر احمد نے کہا کہ گرودارہ کے کیمپس میں سینیٹائزیشن ٹنل بھی تعینات کی گئی ہے اور پاکستان پہنچنے پر کسی مسافر کا دورہ آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ نہیں ہوگا ۔ ہندوستانی سرکار کے ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ پہلا سکھ جتھہ بدھ کو کرتار پور گلیارے سے گرودوارہ کا درشن کرنے کیلئے جائے گا ۔ حالانکہ ابھی تک رجسٹریشن کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ چالو نہیں ہوئی ہے ۔

      اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ ایک بڑا فیصلہ جو لاکھوں سکھ عقیدت مندوں کو فائدہ پہنچائے گا ۔ نریندر مودی سرکار نے کل 17 نومبر سے کرتار پور صاحب گلیارہ کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ گرو نانک دیو جی اور سکھ کمیونٹی کے تئیں مودی سرکار کی بے پناہ عقیدت کی عکاسی کرتا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ ملک 19 نومبر کو شری گرو نانک دیو جی کا پرکاش اتسو منانے کی تیاری کررہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ قدم ملک بھر میں خوشی اور جوش کو مزید بڑھا دے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: