ہوم » نیوز » وطن نامہ

Exclusive: سشیل مودی کا مطالبہ ، اشتہارات سے گوگل کے فائدہ کا حصہ ہندوستانی میڈیا کو بھی ملے

سشیل مودی نے کہا کہ میں نے اس معاملہ کو پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے ۔ میڈیا انڈسٹری اپنے سیٹ اپ اور ملازمین پر بڑی رقم خرچ کرتی ہے ۔ وہ قابل اعتماد خبریں نشر کررہی ہے پھر بھی فائدہ گوگل کو ہورہا ہے ۔

  • Share this:
Exclusive: سشیل مودی کا مطالبہ ، اشتہارات سے گوگل کے فائدہ کا حصہ ہندوستانی میڈیا کو بھی ملے
سشیل مودی کا مطالبہ ، اشہتارات سے گوگل کے فائدہ کا حصہ ہندوستانی میڈیا کو بھی ملے ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سشیل مودی نے مرکزی حکومت سے آسٹریلیا کی طرز پر نیوز میڈیا کو لے کر نیا قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نیوز18 سے خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گوگل اور فیس بک جیسی بڑی کمپنیاں ہندوستان کی نیوز میڈیا سے ہونے والی انکم کو شیئر کریں ۔


سشیل مودی نے کہا کہ میں نے اس معاملہ کو پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے ۔ میڈیا انڈسٹری اپنے سیٹ اپ اور ملازمین پر بڑی رقم خرچ کرتی ہے ۔ وہ قابل اعتماد خبریں نشر کررہی ہے پھر بھی فائدہ گوگل کو ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت نے بھی اس کو لے کر ٹھوس قدم اٹھایا ہے ۔


سشیل مودی نے کہا کہ آسٹریلیا کی سرکار نے تکنیکی لیجنڈوں کو ان نیوز مواد کیلئے ادائیگی کرنے کیلئے کہا کہ جس کا وہ آزادانہ طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ حالانکہ ان کا یہ فیصلہ آسان نہیں تھا ۔ وہ اعلی اختیارات والی بڑی کمپنیاں ہیں ، پھر بھی آسٹریلیا نے ایسا کیا ۔


انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے نقصان کی وجہ سے ہندوستانی میڈیا ایک بڑے مالی بحران کا سامنا کررہی ہے ۔ میں نے حکومت سے ان تکنیکی لیجنڈوں کیلئے قانون بنانے کیلئے کہا ہے ۔ میں اس کو اطلاعات و نشریات کی وزارت کو تحریری طور پر بھی دینے کا منصوبہ بنارہا ہوں ۔

بتادیں کہ سشیل مودی نے سرکار سے آسٹریلیا کے نیوز میڈیا بارگیننگ کوڈ کی طرز پر قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاکہ گوگل ، فیس بک اور یوٹیوب جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں کو اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کو ہندوستان کی نیوز میڈیا کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرنے کلئے پابند ہونا پڑے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 18, 2021 03:50 PM IST