اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایکسکلوزیو : امت شاہ نے کہا : ابھی سی اے اے لائے ہیں ، جب این آر سی لائیں گے تب اس پر کریں گے بات

    ایکسکلوزیو : امت شاہ نے کہا : ابھی سی اے اے لائیں ہیں ، جب این آر سی لائیں گے تب اس پر کریں گے بات

    ایکسکلوزیو : امت شاہ نے کہا : ابھی سی اے اے لائیں ہیں ، جب این آر سی لائیں گے تب اس پر کریں گے بات

    دہلی فسادات کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی فسادات کو بھڑکانے والوں اور اس کی سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

    • Share this:
      مرکزی کی نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا پہلا سال پورا ہونے کے بعد نیٹ ورک 18 گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے خاص بات چیت کی ۔ اس خاص انٹرویو میں امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے بارے میں بھی کھل کر بات چیت کی ۔ ملک بھر میں سی اے اے کو لے کر ہوئے احتجاج پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں نے سی اے اے کے وقت کی گئی اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ابھی سی اے اے لے کر آئے ہیں ، این آر سی جب لائیں گے ، تب اس پر بحث کریں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی سی اے اے کو لے کر جو بھی افواہ پھیلائی گئی ہے ، اس کو ہم ڈھنگ سے اس ملک کی اقلیتی برادری کو بتانا چاہتے ہیں ۔

      امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ملک بھر میں ہوئے احتجاج پر کہا کہ سی اے اے کو لے کر لوگوں کے درمیان جان بوجھ کر افواہ پھیلائی گئی کہ سی اے اے سے لوگوں کی شہریت جانے والی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ملک بھر کے مسلم بھائی بہنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ سی اے اے کے اندر ایک بھی ایسا بندوبست نہیں ہے ، جو کسی کی شہریت لے لے ۔

      وزیر داخلہ نے کہا کہ جب میں نے راجیہ سبھا میں تقریر کی تو کپل سبل ، آنند شرما اور غلام نبی آزاد نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم نہیں کہتے کہ اس سے شہریت جائے گی ، لیکن پھر بھی ان کی پارٹی کی سربراہ رام لیلا میدان میں کیوں ایسا بولیں کہ یہ لوگوں کے وجود کی لڑائی ہے ، سڑکوں پر آجائیے ، کیوں لوگوں کو اکسایا گیا ۔

      وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مگر یہ سب لمبا نہیں چلتا ہے ، ہم نے بھی اپنی باتوں کو رکھا ، پارلیمنٹ میں بھی اس پر کئی مرتبہ بحث ہوئی اور دھیرے دھیرے یہ بات نیچے تک پہنچی کہ سی اے اے سے کسی کی بھی شہریت نہیں جانے والی ہے اور اس کو غلط طریقہ سے لوگوں کے سامنے رکھا گیا ہے ۔

      دہلی فسادات کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی فسادات کو بھڑکانے والوں اور اس کی سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ بھلے ہی کوئی بڑا آدمی فسادات کیلئے ذمہ دار ہو ، اس کے خلاف قدم اٹھائیں گے ۔ امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ کسی بھی فسادات کے مقابلہ میں ان فسادات میں سب سے سخت قدم اٹھائے جائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: