نئی دہلی : اترپردیش میں پیر کو ساتویں اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے ساتھ ہی پانچ ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ ان پانچوں ریاستوں میں 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ جن پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں ، ان میں اترپردیش ، اترا کھنڈ ، پنجاب ، منی پور اور گوا شامل ہیں ۔ ان سبھی ریاستوں میں نتائج کا اعلان ایک ہی دن کیا جائے گا ۔ تاہم نتائج کے حتمی اعلان سے پہلے سبھی نیوز چینلس ان پانچوں ریاستوں کے انتخابات کو لے کر ایگزٹ پولیس جاری کررہے ہیں اور یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان ریاستوں میں اگلی ممکنہ سرکار کس کی بن سکتی ہے ۔ بتادیں کہ ایگزٹ پولس ووٹنگ کے دوران ہوئے سروے پر مبنی ہوتے ہیں اور اس کے نتائج کو حتمی نہیں مانا جاسکتا ہے ۔ کافی مواقع پر ایسا ہوا ہے جس میں انتخابی نتائج ، ایگزٹ پولس کے بالکل برعکس آئے ہیں ۔
ریپبلک ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق یوپی میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی سرکار
بی جے پی اتحاد : 257 سے 277 سیٹیں
ایس پی اتحاد : 119 سے 134 سیٹیں
بی ایس پی : سات سے 15 سیٹیں
کانگریس : تین سے آٹھ سیٹیں
دیگر : دو سے چھ سیٹیں
اتراکھنڈ : ٹائمس ناو ایگزٹ پول
اتراکھنڈ میں ٹائمس ناو کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کی واپسی ہوتی دکھ رہی ہے ۔ حالانکہ کانگریس اس کو سخت ٹکر دے رہی ہے ۔ ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو 37 سیٹیں تو کانگریس کو 31 سیٹیں ملتی دکھ رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اتری عام آدمی پارٹی کو ایک تو دیگر کو ایک سیٹ ملتی نظر آرہی ہے ۔
انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق گوا میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی
انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق گوا میں بی جے پی 19 سیٹوں سے کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی ۔ کانگریس کو 14 پلس سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔ ترنمول کانگریس کو دو اور عام آدمی پارٹی کو ایک سیٹ ملنے کا اندازہ ہے جبکہ دیگر کے کھاتے میں پانچ سیٹیں جاسکتی ہیں ۔
پنجاب : زی نیوز ایگزٹ پول
زی نیوز ایگزٹ پول کے مطابق پنجاب میں کانگریس کو 27 ، عام آدمی پارٹی کو 60 ، اکالی دل اتحاد کو 25 ، بی جے پی اتحاد کو چار اور دیگر کو ایک سیٹ ملنے کا اندازہ ہے ۔
اتر پردیش میں P-MARQ کے ایگزٹ پولز کے مطابق
بی جے پی اتحاد کو 240 سیٹیں
ایس پی اتحاد کو 140 سیٹیں
بی ایس پی کو 17
کانگریس کو 4 سیٹیں
دیگر 2 نشستیں
P-MARQ کے ایگزٹ پولز کے مطابق منی پور میں
بی جے پی کو 27-31 سیٹیں
کانگریس کو 11-17 سیٹیں
این پی پی 6-10 سیٹیں
دیگر 5-13 نشستیں
اتر پردیش میں POLSTRAT کے ایگزٹ پول کے مطابق
بی جے پی اتحاد کو 211-225 سیٹیں ملیں۔
ایس پی اتحاد کو 116-160 سیٹیں ملیں۔
بی ایس پی 14-24 سیٹیں
کانگریس کو 4-6 سیٹیں
اتر پردیش میں MATRIZE POLL کے ایگزٹ پول کے مطابق
بی جے پی اتحاد : 262-277 سیٹیں
ایس پی اتحاد : 119-134 سیٹیں
بی ایس پی : 7-15 سیٹیں
کانگریس : 3-8 سیٹیں
اتراکھنڈ میں C VOTER کے ایگزٹ پول کے مطابق
بی جے پی : 26-32 سیٹیں
کانگریس : 32-38 سیٹیں
عام آدمی پارٹی : 0-2 سیٹیں
دیگر : 3-7 سیٹیں
ٹائمز ناؤ ایگزٹ پول ،پنجاب
کانگریس کو 22 سیٹیں
AAP کو 70 سیٹیں
ایس اے ڈی اتحاد کو : 19 سیٹیں
بی جے پی اتحاد کو 5 سیٹیں
دیگر کو 1 سیٹ
جن کی بات ایگزٹ پول ، اتراکھنڈ
بی جے پی کو 32-41 سیٹیں
کانگریس کو 27-35 سیٹیں
عام آدمی پارٹی کو 00-01 سیٹیں
دیگر کو 00-04 سیٹیں
جن کی بات ایگزٹ پول ، منی پور
بی جے پی : 23-28
کانگریس : 10-14
این پی پی : 7-8
دیگر : 12-18
جن کی بات ایگزٹ پول
بی جے پی اتحاد : 222-260
ایس پی اتحاد : 135-165
بی ایس پی : 4-9
کانگریس : 1-3
دیگر: 3-4
DESIGNBOXED ایگزٹ پول ، اتراکھنڈ
بی جے پی کو 26-30
کانگریس کو 35-40
دیگر کو تین سے چھ سیٹیں
ETG RESEARCH ایگزٹ پول ، اتراکھنڈ
بی جے پی کو 37-40 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں کانگریس کو 29-32 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کو دو اور عام آدمی پارٹی کو ایک سیٹ مل رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔