ایگزٹ پول نتیجہ2019: گجرات میں بی جے پی کا راج قائم، این ڈی اے 302 میں سے 166 سیٹیں

May 19, 2019 07:38 PM IST | Updated on: May 19, 2019 07:56 PM IST
ایگزٹ پول نتیجہ2019: گجرات میں بی جے پی کا راج قائم، این ڈی اے 302 میں سے 166 سیٹیں

لوک سبھا انتخابات 2019 کیلئے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ بتادیں کی تیسرے مرحلے کے نتائج میں بھی بی جے پی کا  دبدبہ نظر آرہا ہے جبکہ کانگریس اور مہا گٹھ بندن چھوٹتا نظر آرہا ہے۔ گجرات میں بی جےپی نے اپنا دبدبہ قائم رکھا ہے تو ادھر کیرالہ میں بائیں بازو کا راج قائم ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی ہوں یا راہل گاندھی ہر بڑے۔چھوٹے لیڈر کی انتخای قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہوگیا ہے۔ آپ کیلئے ساتوں مرحلوں کے حساب سے نیوز 18 ایگزٹ پول لیکر آیا ہے۔نیوز18- آئی پی ایس اوایس کاایگزٹ پول ۔۔۔

تیسرے مرحلے میں کس کے حصے میں کتنی سیٹیں؟ جانیں یہاں۔۔۔ ایگزٹ پول کے مطابق تیسرے مرحلے میں 116 سیٹوں کے نتیجوں میں بھی این ڈی اے کا دبدبہ قائم رہ سکتا ہے۔ ان 116 سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ میں سے این ڈی ا ےکے کھاتے میں 71۔75 سیٹیں آسکتی ہیں۔ ان میں 63-65بی جے پی کے پاس جبکہ 8-10 بی جے پی کی حلیف جماعتیں جیت سکتے ہیں۔ ادھر کانگریس کی بات کریں تو اس مرحلے سے اس کے کھاتے میں صرف 7-9  سیٹیں ہی آتی نظر آرہی ہیں جبکہ اس کی حلیف جماعتیں 7-9  سیٹوں پر جیت سکتی ہیں۔

Loading...

دیگر کی بات کریں تو ایس پی کے پاس 4-6 سیٹیں، بی ایس پی کے پاس 1-2، بی جے پی کےپاس 2-4  سیٹیں، لیفٹ کے پاس 11-13  جبکہ دیگرپارٹیاں  0-1 سیٹیں جیت سکتے ہیں۔

ریاستوؓ کی اگر بات کریں تو یوپی میں تیسرے مرحلے تک کل 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی تھی جن میں سے 14۔16 بی جے پی کے کھاتے میں جاتی نظر  آرہی ہیں۔ ادھر عظیم اتھاد کے پاس ان میں سے 10۔12 سیٹیں آتی نظر آرہی ہیں۔ گجرات میں بی جے پی کا دبدبہ قائم رہنے والا اور 26 میں سے 25۔26 سیٹیں بی جے پی جیتتی نظر آرہی ہیں۔ ادھر کانگریس کے کھاتے میں  0-1 سیٹ آسکتی ہے۔

Loading...