உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Goa Exit Poll Results 2022: انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق گوا میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی

    ایگزٹ پول کے مطابق منی پور میں بی جے پی کو واضح اکثریت

    ایگزٹ پول کے مطابق منی پور میں بی جے پی کو واضح اکثریت

    اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 (Uttar Pradesh Assembly Elections 2022) کے لئے آخری مرحلے کی ووٹنگ آج شام ختم ہوگئی ہے۔ اب سبھی کو 10 مارچ کا انتظار ہے۔ اسی دن اترپردیش سمیت دیگر چار ریاستوں، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور اسمبلی انتخابات کے نتائج اعلان کئے جائیں گے۔ انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق، گوا میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن رہی ہے۔

    • Share this:
      پنجی: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 (Uttar Pradesh Assembly Elections 2022) کے لئے آخری مرحلے کی ووٹنگ آج شام ختم ہوگئی ہے۔ اب سبھی کو 10 مارچ کا انتظار ہے۔ اسی دن اترپردیش سمیت دیگر چار ریاستوں، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور اسمبلی انتخابات کے نتائج اعلان کئے جائیں گے۔ انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق، گوا میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن رہی ہے۔ حالانکہ کئی ایگزٹ پول گوا میں کل 40 سیٹیں ہیں اور اکثریت کا اعدادوشمار 21 ہے۔

      اس سے قبل تمام نیوز چینلس 7 مارچ کی شام سے ان پانچ ریاستوں کے انتخابات کو لے کر ایگزٹ پول جاری ہوگئے ہیں۔ ان پانچ ریاستوں میں چار ریاستوں میں (اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور) میں بی جے پی کی حکومت بننے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملنے کا امکان ہے جبکہ 27 سیٹوں کے ساتھ کانگریس دوسرے نمبر پر رہ سکتی ہے۔ منی پور میں بی جے پی کی واپسی ہو رہی ہے جبکہ گوا میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ اتراکھنڈ کو لے کر ایگزٹ پول کے نتائج الگ الگ ہیں۔

      گوا میں بی جے پی کانگریس میں ٹکر

      گوا اسمبلی انتخابات کے سبھی ایگزٹ پولس بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ٹکر دکھا رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایگزٹ پولس بی جے پی کو کانگریس پر تھوڑی سبقت دکھا رہے ہیں، لیکن اکثریت کے اعدادوشمار تک کوئی پارٹی اکیلے پہنچتی ہوئی نہیں نظر آرہی ہے۔

      انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق گوا میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی


      انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق گوا میں بی جے پی 19 سیٹوں سے کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ کانگریس کو 14 پلس سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ترنمول کانگریس کو دو اور عام آدمی پارٹی کو ایک سیٹ ملنے کا اندازہ ہے جبکہ دیگر کے کھاتے میں پانچ سیٹیں جاسکتی ہیں۔

      ریپبلک ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق یوپی میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی سرکار


       بی جے پی اتحاد : 257 سے 277 سیٹیں

      ایس پی اتحاد : 119 سے 134 سیٹیں
      بی ایس پی : سات سے 15 سیٹیں
      کانگریس : تین سے آٹھ سیٹیں
      دیگر : دو سے چھ سیٹیں
      اتراکھنڈ : ٹائمس ناو ایگزٹ پول
      اتراکھنڈ میں ٹائمس ناو کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کی واپسی ہوتی دکھ رہی ہے ۔ حالانکہ کانگریس اس کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔ ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو 37 سیٹیں تو کانگریس کو 31 سیٹیں ملتی دکھ رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اتری عام آدمی پارٹی کو ایک تو دیگر کو ایک سیٹ ملتی نظر آرہی ہے ۔

      انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق گوا میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی
      انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق گوا میں بی جے پی 19 سیٹوں سے کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ کانگریس کو 14 پلس سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ترنمول کانگریس کو دو اور عام آدمی پارٹی کو ایک سیٹ ملنے کا اندازہ ہے جبکہ دیگر کے کھاتے میں پانچ سیٹیں جاسکتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔



      Punjab Exit Poll 2022 Results: پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو بڑی اکثریت ملنے کا امکان

      پنجاب : زی نیوز ایگزٹ پول

      زی نیوز ایگزٹ پول کے مطابق پنجاب میں کانگریس کو 27 ، عام آدمی پارٹی کو 60 ، اکالی دل اتحاد کو 25 ، بی جے پی اتحاد کو چار اور دیگر کو ایک سیٹ ملنے کا اندازہ ہے۔
      اتر پردیش میں P-MARQ کے ایگزٹ پولز کے مطابق
      بی جے پی اتحاد کو 240 سیٹیں
      ایس پی اتحاد کو 140 سیٹیں
      بی ایس پی کو 17
      کانگریس کو 4 سیٹیں
      دیگر 2 نشستیں

      P-MARQ کے ایگزٹ پولز کے مطابق منی پور میں
      بی جے پی کو 27-31 سیٹیں
      کانگریس کو 11-17 سیٹیں
      این پی پی 6-10 سیٹیں
      دیگر 5-13 نشستیں
      اتر پردیش میں POLSTRAT کے ایگزٹ پول کے مطابق
      بی جے پی اتحاد کو 211-225 سیٹیں ملیں۔
      ایس پی اتحاد کو 116-160 سیٹیں ملیں۔
      بی ایس پی 14-24 سیٹیں
      کانگریس کو 4-6 سیٹیں
      اتر پردیش میں MATRIZE POLL کے ایگزٹ پول کے مطابق
      بی جے پی اتحاد : 262-277 سیٹیں
      ایس پی اتحاد : 119-134 سیٹیں
      بی ایس پی : 7-15 سیٹیں
      کانگریس : 3-8 سیٹیں




      اتراکھنڈ میں C VOTER کے ایگزٹ پول کے مطابق
      بی جے پی : 26-32 سیٹیں
      کانگریس : 32-38 سیٹیں
      عام آدمی پارٹی :  0-2 سیٹیں
      دیگر : 3-7 سیٹیں

      You can get more updates on Exit Polls Results 2022 on ShareChat




      Published by:Nisar Ahmad
      First published: