ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حیدرآباد: اجے دیوگن کی فلم’میدان‘کے ذریعہ سابق اولمپین سید عبدالرحیم کےکارناموں کوکیاجائیگایاد

سید عبد الرحیم کے فرزند اولمپیئن سید شاہد حکیم کو اُمید ہے کہ یہ فلم ان کے والد کے کارناموں کو اجاگر کرے گی

  • Share this:
حیدرآباد: اجے دیوگن کی فلم’میدان‘کے ذریعہ سابق اولمپین سید عبدالرحیم کےکارناموں کوکیاجائیگایاد
حیدرآباد: اجے دیوگن کی فلم ’میدان‘کے ذریعہ سابق اولمپین سید عبدالرحیم کے کارناموں کو کیا جائیگا یاد

نا مساعد حالات کے باوجود قومی فٹ بال ٹیم کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانے والے کوچ سید عبد الرحیم کی زندگی پر سوپر اسٹار ا جئے دیوگن ایک فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم کا نام میدان ہے ۔حیدرآباد میں مقیم رحیم صاحب کے افراد خاندان اور انکے چاہنے والوں نے اس فلم کے تئیں مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ دنیائے فٹ بال کے عظیم نام سید عبد الرحیم کو آرکیٹکٹ آف ماڈرن انڈین فٹ بال کہا جاتا ہے جو سال 1950سے 1963تک ہندوستانی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ اور مینجر تھے انکی رہبری میں ہندوستانی ٹیم نے 1951اور 1962کے ایشین گیمز میں گولڈ مڈل اور 1956ملبورن اولمپکس میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جو آج تک بھی اولمپکس میں کسی بھی ایشین ٹیم کا سب سے بہترین مظاہرہ ہے۔



موجودہ دور میں کھیل کی دنیا سے جڑی اس عظیم شخصیت کو شاید ہی کوئی جانتا ہے ۔لیکن انکی جائے پیدائش حیدرآباد کے لوگوں کے دل میں انکے لئے آج بھی جگہ ہے شہرحیدرآباد کے علاقہ ماں صاحب ٹینک میں واقع چھوٹے سے پرائیویٹ گراؤنڈ پر ایک مقامی شخص منان خان ہر سال سید عبد الرحیم کی یاد میں نوجوانوں کیلئے ایک روزہ ٹورنمنٹ منعقد کرتے ہیں

 ماں صاحب ٹینک میں واقع چھوٹے سے پرائیویٹ گراؤنڈ پر ایک مقامی شخص منان خان ہر سال سید عبد الرحیم کی یاد میں نوجوانوں کیلئے ایک روزہ ٹورنمنٹ منعقد کرتے ہیں ۔
ماں صاحب ٹینک میں واقع چھوٹے سے پرائیویٹ گراؤنڈ پر ایک مقامی شخص منان خان ہر سال سید عبد الرحیم کی یاد میں نوجوانوں کیلئے ایک روزہ ٹورنمنٹ منعقد کرتے ہیں ۔


اس ٹورنمنٹ کے افتتاح کے لئے سابقہ اولمپین قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ اور رحیم صاحب کے فرزند سید شاہد حکیم نئی دہلی سے حیدرآباد آئے سید حکیم اس بات سے بے حد مایوس ہیں کہ ان کے والد کے کارناموں پر نہ تو ریاستی حکومت اور نہ مرکزی حکومت نے کوئی توجہ دی۔ سید شاہد حکیم خوش ہیں کہ بالی ووڈ انکے والد کی زندگی پر بڑے پیمانہ پر فلم بنائی جا رہی ہے انہیں امید ہے کہ اس کے ذریعہ نئی نسل رحیم صاحب کے بارے میں جان سکے گی ۔


حیدرآباد میں مقیم سید عبد الرحیم کے افراد خاندان اور انکے چاہنے والوں کو انکے کارناموں پر بالی ووڈ میں فلم بنائی جا رہی فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں انکی خواہش ہے کہ اس فلم میں وہ مشکل حالات پیش کیے جائیں جن پر قابو پاتے ہوئے رحیم صا حب نے ہندوستانی فٹ بال کو بلندیوں پر پہنچایا

قومی فٹ بال ٹیم کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانے والے کوچ سید عبد الرحیم کی زندگی پر سوپر اسٹار ا جئے دیوگن ایک فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم کا نام میدان ہے ۔
قومی فٹ بال ٹیم کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانے والے کوچ سید عبد الرحیم کی زندگی پر سوپر اسٹار ا جئے دیوگن ایک فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم کا نام میدان ہے ۔


حیدرآباد میں مقیم رحیم صاحب کی تیسری نسل کو فخر ہے کہ انکا تعلق بابائے ہندوستانی فٹ بال عبد الرحیم سے ہے ۔ انہیں ان کی زندگی پر بننے والی فلم سے کا فی توقعات ہیں خاص طور پر اس فلم میں اجئے دیوگن کی جانب سے رحیم صاحب کے کردار کی ادائیگی کی خبر سے وہ بہت خوش ہیں۔اس فلم میں رحیم صاحب کے ایک پڑپوتے سید شاہد صہیب کو بھی ایک چھوٹا رول آفر کیا گیا ہے۔
First published: Feb 03, 2020 06:15 PM IST