ہمالیہ میں نظر آئے ییتی کے نشان ؟ فوج نے جاری کی تصویریں

ہندوستانی فوج نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں برف کے درمیان بڑے بڑے پاوں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں ۔

Apr 30, 2019 12:56 PM IST | Updated on: Apr 30, 2019 12:56 PM IST
ہمالیہ میں نظر آئے ییتی کے نشان ؟ فوج نے جاری کی تصویریں

ہمالیہ کی برف سے ڈھکی چوٹیوں پر ییتی کے رہنے کی بات آپ نے بھی سنی ہوگی ، کئی ایسے لوگ ہیں جو ییتی کو دیکھنے کا دعوی کرتے ہیں ، حالانکہ اس بارے میں کوئی ثبوت آج تک نہیں مل پایا ہے ، لیکن اس مرتبہ ہندوستانی فوج نے ییتی کی موجوگی کا دعوی کیا اور وہ بھی تصویروں کے ساتھ ۔

ہندوستانی فوج نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں برف کے درمیان بڑے بڑے پاوں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں ۔ ان نشانوں کو ییتی کا مانا جارہا ہے۔

فوج کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ ہندوستانی فوج کی ماونٹینرنگ ٹیم نے 9 اپریل 2019 کو مکالو بیس کیمپ کے نزدیک 32 ضرب 15 انچ والے ییتی کے پراسرار پاوں کے نشان دیکھے ہیں ۔ یہ پراسرار ییتی اس سے پہلے صرف مکالو - برون نیشنل پارک میں دیکھا گیا تھا۔

بتادیں کہ ییتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پورے جسم میں بال ہوتے ہیں اور وہ انسانوں کی طرح چلتا ہے ۔ ییتی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ ہمالیہ اور تبتی علاقوں میں رہتا ہے۔ حالانکہ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ییتی ایک بڑی مخلوق ہے ، جو بندرکی طرح نظر آتی ہے ، لیکن انسانوں کی طرح دو پاووں پر چل سکتی ہے۔

Loading...