ہوم » نیوز » Explained

Explained: موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے تحت چالان سے کیسے نمٹیں ؟

چالان موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے تحت حکام کی جانب سے جاری کیا جانے والا آفیشیل نوٹیفکیشن ہے ، جو ایکٹ کے تحت متعارف ٹریفک قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں خلاف ورزی کرنے والے ( موٹر وہیکل ڈرائیور) کو بتاتا ہے ۔

  • Share this:
Explained: موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے تحت چالان سے کیسے نمٹیں ؟
علامتی تصویر ۔ Shutterstock

چالان کیا ہے ؟


چالان موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے تحت حکام کی جانب سے جاری کیا جانے والا آفیشیل نوٹیفکیشن ہے ، جو ایکٹ کے تحت متعارف ٹریفک قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں خلاف ورزی کرنے والے ( موٹر وہیکل ڈرائیور) کو بتاتا ہے ۔ ایکٹ میں جرمانہ کا بندوبست بھی ہے ۔


چالان جاری کرنے کے طریقے


چالان کی دو قسمیں ہیں

اے ) آن دی اسپاٹ چالان : اس میں خلاف ورزی کرنے والے کو آن دی اسپاٹ متعلقہ پولیس افسر کے ذریعہ اس کے کئے گئے جرم کے بارے میں چالان دیا جاتا ہے ۔

بی ) ای چالان ۔ جب قانون کی خلاف ورزی کے بارے میں الیکٹرانک ذرائع سے بتایا جاتا ہے ۔ جیسے غلط پارکنگ اور اوور اسپیڈنگ یا ریڈ لائٹ جمپ کرتے ہوئے ڈیجیٹل کیمرہ سے پکڑا گیا ہو ۔

ٹریفک ای چالانا کیا ہے ؟

ای چالان ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر جاری ریگولر فیزیکل چالان کا الیکٹرانک فارمیٹ ہے ۔ آپ ای چالان کی ادائیگی آن لائن اور آف لائن دونوں طریقہ سے کرسکتے ہیں ۔

ٹریفک چالان کون جاری کرسکتا ہے ؟

ٹریفک پولیس یا ہیڈ کانسٹیبل سے اوپر کے رینک کا کوئی بھی چالان جاری کرسکتا ہے ۔ نارمل پولیس اہلکار چالان جاری نہیں کرسکتے ہیں ۔

چالان کی آن لائن ادائیگی کیسے کریں ؟

متعلقہ ریاست کے ای چالان اسٹیپس کو فالو کریں مثال کے طور پر ۔

https://www.acko.com/how-to-pay-traffic-fines-via-e-challan-in-delhi

ای چالان کی ادائیگی کتنے دنوں میں کرنی ضروری ہے ؟

جرم کرنے کے دن سے ای چالان کی ادائیگی کیلئے زیادہ سے زیادہ 60 دن دئے گئے ہیں ۔ اس کے بعد چالان کو عدالت میں بھیج دیا جائے گا اور پھر ادائیگی / سیٹلمنٹ عدالت میں ہی ہوگی ۔

اگر گاڑی ضبط کرلی گئی ہے تو کیسے ادائیگی کریں ؟

آن دی اسپاٹ چالان جاری کئے جانے کی صورت میں خلاف وزری کرنے والے کے موبائل نمبر پر میسیج بھیجا جائے گا جبکہ ای چالان کی صورت میں یہ میسیج رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا ۔ نوٹس میں تاریخ اور وقت کے ساتھ عدالت کا پتہ ہوگا ، جہاں خلاف وزری کرنے والے کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا ہوگا اور مطلوبہ جرمانہ / فائن بھرنا ہوگا ۔

چالان کو چیلنج کرنا ؟

مانگنے پر متعلقہ دستاویزات پیش نہیں کرنے کی صورت میں جاری چالان کے معاملہ میں 15 دنوں کے اندر متعلقہ دستاویز ( واقعہ سے پہلے موجود ) کو پیش کرکے آپ چالان کو منسوخ کرواسکتے ہیں ۔ ہر دستاویز کیلئے 100 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔

اگر غلط ای چالان موصول ہوجائے ؟

( اسپیڈ کیمرہ کی غلطی ۔ دوسری کار کی جگہ آپ کی کار کا غلطی سے آجانا)

گاڑی کا مالک چالان نمبر بھیج کر متعلقہ ریاستی ٹریفک پولیس سے میل پر ویریفکیشن کا مطالبہ کرسکتا ہے ۔

جرمانہ کیسے کم کرواسکتے ہیں ؟

معاملہ کو حل کرنے کیلئے خلاف ورزی کرنے والا لوک عدالت میں جرمانہ / فائن میں کمی کی درخواست کرسکتا ہے ۔

جرمانہ کی ادائیگی کیلئے کیا کوئی سڑک پر آپ کو روک سکتا ہے ؟

نہیں ، ٹریفک پولیس کے پاس آپ سے جرمانہ وصول کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ آپ ادائیگی کرسکتے ہیں ، مگر ان کے پاس فوری ادائیگی کیلئے ڈرائیور کو مجبور کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔

وقت پر چالان ادا نہیں کرنے کے نتائج ؟

اگر آپ ای چالان کی ادائیگی وقت پر نہیں کرتے ہیں تو آپ کا چالان عدالت میں چلا جائے گا ۔ اس کے بعد گاڑی کے مالک کو جرمانہ کی ادائیگی کیلئے عدالت جانا پڑے گا ۔ یہاں تک کہ آن دی اسپاٹ چالان کو بھی ادائیگی نہیں کئے جانے کی صورت میں 60 دنوں کے بعد ٹریفک پولیس کے ذریعہ عدالت میں بھیجا جاسکتا ہے ۔

نوٹ : پراچی مشرا سپریم کورٹ کی وکیل ہیں ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 18, 2021 08:27 PM IST