ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پتن جلی آیو روید لمیٹڈ کے پلانٹس اسلامی اصولوں کے پابند، حلال سرٹیفکٹ دینے پرجمعیۃ علماء ہند کی وضاحت

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سارے پلانٹس اسلامی اصولوں کے پابند ہیں، جس سے ذرہ انحراف نہیں ہوتا۔ ہم یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ مصدقہ مینو فیکچرنگ سائٹ پرکسی بھی صورت میں گائے کے پیشاب کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے، نہ ہی گائےکا پیشاب پلانٹس کےکسی بھی حصے میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔

  • Share this:
پتن جلی آیو روید لمیٹڈ کے پلانٹس اسلامی اصولوں کے پابند، حلال سرٹیفکٹ دینے پرجمعیۃ علماء ہند کی وضاحت
پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کو حلال سرٹیفکٹ دینے سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی وضاحت

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ کے سکریٹری مولانا نیازاحمد فاروقی نے پتن جلی آیوروید لمیٹڈ کو حلال سرٹیفکٹ دینے سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ ’حلال ٹرسٹ جمعیۃ علماء ہند‘ دنیا بھر میں حلال سرٹیفیکیشن کے ممتاز اداروں میں سے ایک ہے۔ پچھلے چند دنوں سے ہم نے مشاہدہ کیا ہےکہ سوشل میڈیا میں ایسی فرضی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ نےگائےکے پیشاب یا کسی ایک ایسے پروڈکٹ کی تصدیق کی ہے، جس میں گائےکا پیشاب ملایا جاتا ہے۔

آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہےکہ اس فرضی خبر میں ایک کمپنی یعنی پتن جلی آیوروید لمیٹڈ کا نام لیا جارہا ہے۔ ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پتن جلی آیوروید لمیٹڈکے پلانٹ کو حلال سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے قبل حلال آڈٹ کےتمام طریقہ کارکا اطلاق کیا گیا ہے اور مناسب تحقیقات بروئےکار لائی گئی ہیں۔ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کم ازکم دو مسلم حلال آڈیٹرز جن میں فوڈ ٹکنالوجسٹ بھی شامل ہیں، نے پتن جلی آیوروید لمیٹڈ کے مختلف پلانٹس کا معائنہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم ان کے عملےکو بھی حلال امورکی تعمیل سے متعلق تربیت دیتے ہیں۔ پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سارے پلانٹس اسلامی اصولوں کے پابند ہیں، جس سے ذرہ انحراف نہیں ہوتا۔ ہم یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ مصدقہ مینو فیکچرنگ سائٹ پرکسی بھی صورت میں گائےکے پیشاب کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے، نہ ہی گائےکا پیشاب پلانٹس کے کسی بھی حصے میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔


جمعیۃ علماء ہند نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ سارے پلانٹس اسلامی اصولوں کے پابند ہیں، جس سے ذرہ انحراف نہیں ہوتا۔
جمعیۃ علماء ہند نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ سارے پلانٹس اسلامی اصولوں کے پابند ہیں، جس سے ذرہ انحراف نہیں ہوتا۔


مزیدکہا گیا ہےکہ براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی بڑی کمپنی کے پاس متعدد پروڈکشن سائٹس ہوتی ہیں۔ پتن جلی آیوروید لمیٹیڈ بھی کسی علیحدہ پلانٹ میں گائےکے پیشاب پر مبنی مصنوعات تیارکرتا ہے، جن کا ہم نےکبھی دورہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کی تصدیق کی۔ تاہم شفافیت کے مقصد سے، انھوں نے ان تمام مصنوعات کی تفصیلات ہمیں دی ہیں، جو حرام اشیاء/ گائےکے پیشاب پر مبنی ہیں اور ہمارے پاس ان کی فہرست بھی موجود ہے (لیکن کبھی ان کی تصدیق نہیں کی)۔ سرٹیفیکٹ میں حلال سرٹیفیکیشن کا دائرہ کار، مصنوعات کی تفصیلات اور مینو فیکچرنگ ایڈریس وغیرہ کا واضح طور پر تذکرہ کیا جاتا ہے۔ لہٰذا تصدیق کردہ مصنوعات کے بارے میں کوئی الجھن نہیں ہےکیونکہ غیرحلال مصنوعات کسی علیحدہ احاطے میں تیار کئےجاتے ہیں۔
مزید وضاحت کےلئے ہم یہ مثال پیش کرتے ہیں کہ کوئی بھی مشہور برانڈ یا ایم این سیزحلال اورحرام دونوں مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ حلال صارفین تک حلال پروڈکٹ پہنچانےکےلئے ان کو حلال سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لئے دنیا بھر میں تسلیم شدہ حلال سرٹیفیکیشن باڈیز کام کرتے ہیں۔ صرف اس وجہ سےکہ کمپنی اپنی کسی دوسری سائٹ پرکچھ غیر حلال مصنوعات بھی تیارکرتی ہے، ہم کمپنی کو حلال صارفین میں حلال مصنوعات کو فروغ دینے سے روک سکتے۔ ہمارا آڈٹ کا طریقہ نہایت مضبوط اور مستحکم ہے، انڈونیشیا، ملیزیا، امارات ترکی، سعودی عرب، مصرقطر اور درجنوں ممالک کی حکومتوں کے ہم معتمد ھیں، ان کی آڈٹ ٹیم بھارت آتی ہے اور ان کے ساتھ مل کر ہم ہندوستانی کمپنیوں کا آڈٹ کرتے، اس میں پتنجلی بھی شامل ہے۔ ان میں بین الاقوامی حکام کی طرف سے منظوری کے دور میں بھی مسلسل نگرانی ہو تی ہے۔
First published: Apr 29, 2020 10:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading